بھارتی سپانسرڈ پراکسیز کیخلاف جامع کارروائیاں جاری رکھنا ناگزیر ہے"کور کمانڈرز کانفرنس شرکا


 

فیلڈمارشل سید عاصم منیر کی زیرصدارت کور کمانڈرز کانفرنس کے شرکا نے اس بات پر  زور دیا کہ؛"بھارتی حمایت یافتہ اور سپانسرڈ پراکسیز کے خلاف ہر سطح پر فیصلہ کن اور جامع کارروائیاں جاری رکھنا ناگزیر ہے"پہلگام واقعے میں واضح شکست کے بعد، بھارت اب فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کی پراکسیز   کے ذریعے اپنے مذموم ایجنڈے کو مزید آگے بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے۔ 

 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشان امتیاز (ملٹری) کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی،فورم نے بھارتی سپانسرڈ پراکسیوں کے ہاتھوں حالیہ دہشت گردانہ حملوں  میں شہید ہونے والوں کے ایصالِ ثواب کیلئے فاتحہ خوانی  کی،فورم نے  دہشت گرد پراکسیوں کے خلاف  فورسز کی حالیہ کامیابیوں کا جائزہ لیا۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق فورم نے عزم کیا کہ؛" ہمارے شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا "پاکستان کے عوام کا تحفظ اور سلامتی مسلح افواج کی اولین ترجیح ہے۔ 

 

آئی ایس پی آر کے مطابق فورم نے اس بات پر  زور دیا کہ؛"بھارتی حمایت یافتہ اور سپانسرڈ پراکسیز کے خلاف ہر سطح پر فیصلہ کن اور جامع کارروائیاں جاری رکھنا ناگزیر ہے"

 

پہلگام واقعے میں واضح شکست کے بعد، بھارت اب فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کی پراکسیز   کے ذریعے اپنے مذموم ایجنڈے کو مزید آگے بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے۔ 

 

آرمی چیف  نے وزیر اعظم پاکستان کے ہمراہ ایران، ترکیہ ، آذربائیجان، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے حالیہ کامیاب دوروں پر پاکستان کے فعال سفارتی کردار کی تفصیلات سے فورم کو آگاہ کیا۔

 

 فورم کو آرمی چیف کے تاریخی اور منفرد دورہ امریکہ کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔دورہ امریکہ کے دوران اعلیٰ سطحی امریکی قیادت کو پاکستان کا دو طرفہ معاملات، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بامقصد مؤقف براہِ راست پیش کیا گیا۔ 

 

فورم نے مشرق وسطیٰ اور ایران کی حالیہ پیش رفت کے تناظر میں، داخلی و خارجی سلامتی کے اُمور کا تفصیلی جائزہ لیا ، جس میں 'طاقت کے استعمال' کے بڑھتے ہوئے  عالمی رجحان کو بحثیت ایک ترجیحی پالیسی ٹول کے طور پر استعمال کرنے پر تشویش کا اظہار کیا۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق فورم نے کہاکہ یہ بدلتا رجحان پاکستان کیلئےنہ صرف خود انحصاری کی صلاحیتوں کو بڑھانے بلکہ قومی اتحاد اور عزم  کی اہمیت کو ناگزیر کرتا ہے۔

 

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہاکہ بھارت کی طرف سے دوطرفہ فوجی کشیدگی میں کسی تیسرے فریق کو شامل کرنا،  بھارت کی بلاک پولیٹکس کو فروغ دینے  کی بے بنیاد کوشش ہے، ’’اس بھونڈی کوشش کا مقصد بھارت کا خطے میں نیٹ سیکورٹی پرووائڈر کے  خود ساختہ کردار کو گمراہ طور پر پیش کرنا ہے‘‘۔درحقیقت دنیا واضح طور پر بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم اور ہندوتوا انتہاپسندی کے خطرناک رجحانات سے بدظن ہوتی جا رہی ہے۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق فورم کو جنگ کی بدلتی  ہوئی نوعیت اور  ابھرتے ہوئے خطرات کے پیش نظر پاک فوج کی حکمت عملی اور جدتوں کے بارے میں بریف کیا گیا

آرمی چیف نے  ٹرائی سروسز ہم آہنگی  کو مزید مضبوط کرنے میں پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کی قیادت کو بھی سراہا۔

کانفرنس کے اختتام پر آرمی چیف نے  ملک کو درپیش تمام خطرات کے خلاف  پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

 

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

آبنائے ہرمز میں 'خود تیل لے لو': ٹرمپ کا متنازعہ بیان جس نے اتحادیوں میں ہلچل مچا دی

خرطوم سے بیجنگ تک: سوڈان کی مسلم برادرہڈ پر امریکی دہشت گردی کا لیبل اور عالمی ردعمل

سوڈان میں اخوان المسلمین کو دہشت گرد قرار: ایک تاریخی فیصلہ؟