اشاعتیں

نومبر, 2025 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق

تصویر
 پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور مصر کے وزیرِ خارجہ محمد احمد بدر عبدالعاطی نے اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سیاسی، معاشی، دفاعی اور ثقافتی تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم اور غزہ، کشمیر، افغانستان اور علاقائی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ مصری وزیرِ خارجہ کا دورہ دونوں ممالک کے تاریخی، مذہبی اور دوستانہ تعلقات کا مظہر ہے،ملاقات میں دوطرفہ تجارت بڑھانے اور نئے تعاون کے شعبوں پر اتفاق ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ موجودہ تجارت کا حجم 300 ملین ڈالر ہے، جسے بڑھانے کے لیے پاکستان مصر کو 250 بزنس ہاؤسز کی فہرست فراہم کرے گا جو 6 ماہ میں 500 تک بڑھا دی جائے گی،پاکستان مصر بزنس کونسل اور پاکستان مصر بزنس فورم قائم کیے جائیں گے، جن کا پہلا اجلاس اگلے سال قاہرہ میں ہوگا۔ انہوں نے الازہر یونیورسٹی کے لیے اسکالرشپس میں اضافے پر مصر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہاں پاکستانی علما کو انتہا پسندی کے خاتمے سے متعلق قرآن و سنت کی روشنی میں تربیت دی جائے گی، کہا کہ ہم جامعہ الازہر کو یہاں انتہا پسندی کی روک تھام کے لیے انگیج کر سکتے ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

تصویر
  پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عالمی برادری فلسطین کے دو ریاستی حل کے لیے فیصلہ کن اقدامات کرے۔ فلسطینی عوام سے یکجہتی کے عالمی دن کے موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اب عالمی برادری کے لیے یہ ناگزیر ہو چکا ہے کہ وہ دو ریاستی حل کے نفاذ کے لیے فیصلہ کن اقدامات کرے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ فلسطین کو درپیش مصائب انسانیت کے اجتماعی ضمیر پر گہرا زخم ہیں، فلسطین پر جاری قبضے کے دوران ہر معصوم جان کا ضیاع اور ہر گھر کا برباد ہونا دنیا کے لیے ایک کال ہے کہ وہ اخلاقی جراَت، انصاف اور ہمدردی کے ساتھ اپنا کردار ادا کرے۔ یہ بھی پڑھیں:زمین یا گھر پر کسی نے قبضہ کرلیا ہے تو واگزار کیسے کروائیں؟ انہوں نے کہا کہ پی پی پی ہمیشہ فلسطینی عوام کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی رہی ہے، پیپلز پارٹی فلسطینی عوام کے دیرینہ نامکمل خوابِ آزادی کے پورا ہونے تک ان کے ساتھ کھڑی رہے گی، عالمی برادری ین الاقوامی قوانین کی پاسداری کو یقینی بنائے۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ فلسطین سے یکجہتی صرف جذبات تک محدود نہیں ہونی چاہئے ، بلکہ یہ انصاف اور دیرپا امن میں تبدیل ہون...

پاکستان اور بحرین نے علاقائی سلامتی

تصویر
 پاکستان اور بحرین نے علاقائی سلامتی، انسدادِ منشیات تعاون اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد کار بڑھانے کے لیے دوطرفہ شراکت داری مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ وفاقی وزیرِ داخلہ و انسدادِ منشیات محسن نقوی نے بحرین کے وزیرِ داخلہ جنرل شیخ راشد بن عبداللہ آل خلیفہ سے منامہ میں اہم ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی سلامتی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں علاقائی سکیورٹی کی مجموعی صورتِ حال، منشیات کی اسمگلنگ کے انسداد، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تربیت و استعداد بڑھانے اور دونوں ممالک کے درمیان معلومات کے تبادلے میں اضافے پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے

تصویر
 وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر بحرین کے دارالحکومت منامہ پہنچ گئے۔وزیراعظم کا بحرین کے ولی عہد و وزیراعظم نے استقبال کی  وزیر داخلہ محسن نقوی ، وزیر خارجہ اسحاق ڈاراور وزیر اطلاعات عطا تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ موجود ہیں۔ دورے کے دوران وزیرِاعظم بحرین کی قیادت سے اعلیٰ سطح ملاقاتیں کریں گے۔ یہ سرکاری دورہ مملکت بحرین کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ خوشگوار تعلقات کی نشاندہی کرتا ہے، جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان نتائج پر مبنی اور تزویراتی شراکت داری کو فروغ دینا ہے۔ اس دورے سے روایتی طور پر گرمجوشی اور خوشگوار تعلقات کو تقویت ملے گی۔ شراکت داری کی نئی راہیں متعین ہونگی، اور عوام سے عوام کے روابط کو گہرا کیا جائے گا، جو باہمی طور پر فائدہ مند تعاون میں حصہ ڈالے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن

تصویر
 وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری کے ہیڈکوارٹر پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے زخمیوں کی جل ازجلد صحتیابی کے لیے دعا کرتے ہوئے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کی بدولت بڑے نقصان سے بچ گئے۔ پاکستان کی سالمیت پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیں گے۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان شاہینز کرکٹرز کی اختتامی تقریب کے بعد بھاگم بھاگ، وجہ کیا بنی جانیے؟ شہباز شریف نے مزید کہا کہ واقعے کے ذمہ داران کی جلد از جلد شناخت کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے دہشتگرد حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے 3 ایف سی جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہید جوانوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان

تصویر
 وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان ریلویز کے امور پر اہم اجلاس وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے شرکاء سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ریلوے کا نظام کسی بھی ملک کی معیشت اور مواصلات کے حوالے سے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے نظام کی بحالی کی طرف اٹھائے جانے والے اقدامات لائق تحسین ہیں، وزیراعظم نے پاکستان ریلوے کی بحالی اور آپ گریڈیشن کے حوالے سے وزیر ریلوے حنیف عباسی اور ان کی ٹیم کی ستائش کی۔ وزیراعظم نے پاکستان ریلوے خصوصاً علاقائی روابط اور بین الاقوامی ٹرین لنکس کے منصوبوں کے حوالے سے بین الاقوامی معیار کے قانونی اور معاشی ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت کی۔

کرم میں سکیورٹی فورسز کے 2 کامیاب آپریشنز

تصویر
 کرم میں سکیورٹی فورسز کے 2 کامیاب آپریشنز میں بھارتی حمایت یافتہ فتنۃ الخوارج کے 23 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں 2 علیحدہ آپریشنز کے دوران بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 23 خوارج مارے گئے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق خوارج کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر سکیورٹی فورسز نے ٹارگٹڈ آپریشن کیا، کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 12 خوارج ہلاک ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق اسی علاقے میں ایک اور خوارج گروہ کی موجودگی کی اطلاعات پر دوسرا آپریشن کیا گیا، جس میں سکیورٹی فورسز نے مزید 11 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں سے متعلق

تصویر
 سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں جسٹس جمال مندوخیل کا اکثریتی فیصلے پر جزوی اپیلیں منظور کرنے کا فیصلہ جاری کر دیا۔ سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کردہ جسٹس جمال مندوخیل کا فیصلہ 12 صفحات پر مشتمل ہے، جس میں انہوں نے مخصوص 39 نشستوں پر اپنا اصل فیصلہ برقرار رکھا ہے۔ جسٹس جمال مندوخیل کے فیصلے کے مطابق 41 نشستوں کے معاملے میں اکثریتی فیصلہ درست نہیں، انہوں نے 41 نشستوں پر اکثریتی فیصلے کو ریویو میں تبدیل کر دیا، فیصلے کے مطابق 41 امیدواروں کو آزاد قرار دینے کا اختیار عدالت کے پاس نہیں تھا۔ یہ بھی پڑھیں:دورہ پاکستان ختم کرنے کیلئے کونسے کرکٹرنے اکسایا? سرلنکن میڈیا کا بڑا دعوی فیصلے میں جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ 41 نشستوں سے متعلق فیصلہ آئین اور حقائق سے مطابقت نہیں رکھتا، عدالت کسی امیدوار کی سیاسی وابستگی تبدیل نہیں کر سکتی، 41 امیدواروں کا معاملہ عدالت کے سامنے زیرِ التوا نہیں تھا، فیصلے کے مطابق 41 امیدواروں کے بارے میں اکثریتی فیصلہ ’’اختیار سے تجاوز‘‘ تھا۔ یاد رہے کہ جسٹس منصور علی شاہ کے اکثریت فیصلے میں 41 امیدواروں کو آزاد قرار دیا تھا، 12 جولائی 2024 کے فیصلے م...

شیخ حسینہ کے خلاف کیس کا فیصلہ 450صفحات

تصویر
 شیخ حسینہ کے خلاف کیس کا فیصلہ 450صفحات پرمشتمل ہے، سابق وزیراعظم شیخ حسینہ پرانسانیت کے خلاف جرائم کا مقدمہ ہے، استغاثہ نے شیخ حسینہ کو سزائےموت دینےکی درخواست کی ہے۔ جسٹس محمد غلام مرتضیٰ کی سربراہی نے 3 رکنی ٹربیونل نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے خلاف دائر مقدمات کا فیصلہ سناتے ہوئے انہیں انسانیت کے خلاف جرائم کا مجرم قرار دیا۔ اس فیصلے کے موقع پر گزشتہ سال حکومت مخالف مظاہروں کے دوران مارے جانے والے افراد کے لواحقین بھی عدالت میں موجود ہیں، فیصلے کے بعد کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے ڈھاکہ میں سکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے ہیں، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس کے علاوہ ریپڈ ایکشن بٹالین اور بنگلہ دیش بارڈر گارڈ کے اہلکار بھی تعینات ہیں۔

مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان آرمی (ترمیمی)

تصویر
 صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان آرمی (ترمیمی) بل 2025، پاکستان ایئر فورس (ترمیمی) بل 2025 اور پاکستان نیوی (ترمیمی) بل 2025 کی منظوری دے دی۔ ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت کی جانب سے منظوری کے بعد یہ تینوں بل آئینِ اسلامی جمہوریہ پاکستان کا حصہ بن گئے ہیں، ان بلوں کے ذریعے مسلح افواج سے متعلق مختلف قانونی شقوں میں اصلاحات اور ضروری ترامیم کی گئی ہیں۔ قانونی ماہرین کے مطابق منظوری کے بعد ترمیم شدہ قوانین فوری طور پر نافذالعمل ہو گئے ہیں، جس کے نتیجے میں فوج، فضائیہ اور بحریہ کے آئینی و انتظامی ڈھانچے میں مزید وضاحت اور قانونی مضبوطی شامل ہو گئی ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) نے فیصل راٹھور

تصویر
 پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) نے فیصل راٹھور کو وزیراعظم آزاد کشمیر کے لئے نامزد کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق فیصل راٹھور پی پی کیجانب سے آزاد کشمیر میں وزیراعظم کے امیدوار ہوں گے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ہمیشہ کہتا تھا پیپلزپارٹی آپسی مشاورت کے ساتمام فیصلے کرتی ہ آگئ  تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، آزاد کشمیر میں پاکستان پیپلزپارٹی حکومت بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر پیپلزپارٹی کے دل کے قریب ہے، پوری کوشش کریں گے کشمیریوں کیلئے آسانیاں لیکر آئیں۔ فیصل راٹھور پی پی آزاد کشمیر کے جنرل سیکرٹری بھی ہیں۔

وفاقی کابینہ نے تینوں سروسز ایکٹس میں ترامیم کی

تصویر
 وفاقی کابینہ نے تینوں سروسز ایکٹس میں ترامیم کی منظوری دے دی ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں متعلقہ قوانین کو ستائیسویں آئینی ترمیم سے ہم آہنگ کرنے کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے۔ وفاقی کابینہ نے پاکستان آرمی ایکٹ، پاکستان ایئر فورس ایکٹ اور پاکستان نیوی ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی۔ ان ترامیم کا مقصد افواج پاکستان سے متعلق قوانین کو ستائیسویں آئینی ترمیم سے ہم آہنگ کرنا ہے۔ آئین کے آرٹیکل 243 میں جو ترامیم کی گئی ہیں ان کی بنیاد پر ضروری قانون سازی کی گئی ہیں جس میں چیف آف ڈیفنس فورسز کے عہدے کی معیاد بھی شامل ہے۔ ان ترامیم کے تحت چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی کا عہدہ موجودہ چیئرمین کی ریٹائرمنٹ کے بعد ختم ہو جائے گا۔

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سربراہی

تصویر
 سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سربراہی میں قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے 27 ویں آئینی ترمیم کی تحریک پیش کردی، جس کے بعد 27ویں آئینی ترامیم پر شق وار ووٹنگ کا عمل شروع ہوا۔ اپوزیشن ارکان نے سپیکر ڈائس کے سامنے دھرنا دے دیا، جے یو آئی نے مخالفت میں ووٹ دے دیا، ترمیم کی حمایت میں 231 ارکان نے ووٹ دیا، 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف 4 ووٹ آئے۔  اپوزیشن ارکان نے قومی اسمبلی سے واک آؤٹ کیا پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی سید خورشید شاہ وہیل چئیر پر پارلیمنٹ پہنچے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی بینچز پر 233 اراکین موجود ہیں، حکومت کو ترمیم کیلئے 224 اراکین کی حمایت درکار ہے، خورشید شاہ کے اجلاس میں شریک ہونے کے بعد حکومت کے پاس 234 اراکین ہوگئے، حکومت کی قومی اسمبلی سے آئینی ترمیم منظور کروانے کیلئے پوزیشن مستحکم ہے۔ اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ہم نے 27 ویں ترمیم کے خدوخال سامنے رکھ دیئے تھے، چیف جسٹس پاکستان سے متعلق ترامیم میں کچھ ابہام تھا، چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی ہی چیف جسٹس رہیں گے،جسٹس یحییٰ آفریدی کے بعد سپریم کورٹ اور ...

وزیر داخلہ محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو میں

تصویر
 وزیر داخلہ محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ آج 12 بجکر 39 منٹ پر خودکش حملہ ہوا جس میں 12 افراد شہید اور 27 زخمی ہوئے، خود کش حملہ آور کچہری کے اندر جانے کی کوشش میں تھا۔ موقع نہ ملنے پر پولیس کی گاڑی پر حملہ کیا، پہلی ترجیح میں خودکش حملہ آور کی شناخت کریں گے۔ کچہری حملہ میں ملوث کرداروں کو بھی سامنے لایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کل وانا میں بھی گاڑی سوار خودکش حملہ آور انٹری پوائنٹ پر پھٹا، وانا میں بھی علاقے کی کلیئرنس جاری ہے۔ وانا حملے میں افغانستان ملوث ہے، وہاں افغانستان میں کمیونیکیشن ہوتی رہی۔ وزیر اعظم نے زخمیوں کے فوری علاج ہدایت کی،خود کش حملہ اور کچہری کے اندر جانے کا پلان کر رہا تھا ۔  موقع نہ ملنے پر پولیس کی گاڑی پر حملہ کیا۔

وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 27 ویں

تصویر
 وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم سے متعلق ہمارے نمبر پورے ہیں، چاہتے ہیں مشاورت کے ساتھ ترمیم آئے نجی ٹی وی سے گفتگو میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ آئینی ترمیم کی تمام شقوں پر اتفاق نہیں ہو سکا ہے، عرفان صدیقی بیمار ہیں وہ نہیں آ سکتے ، اللہ کرے ترمیم آج ہی سینیٹ سے منظور ہو جائے۔ صحافی کے اس سوال پر کہ کیا ترمیم عوام کے حق میں بھی ہو گی؟ جس پر خواجہ آصف نے کہا کہ اگر کوئی تجویز ہے تو بتائیں منظور کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں:شعیب ملک کی ثنا جاوید سے علیحدگی؟ نئی تصاویر نے پول کھول دیا انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان کے ساتھ مذاکرات ناکام ہو گئے ہیں ، افغانستان کیساتھ کشیدگی میں اضافہ ہو سکتا ہے، دہشتگردوں نے صوبے بانٹے ہوئے ہیں، کابل حکومت کا کنٹرول سارے ملک پر نہیں۔

نائب وزیر اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحٰاق ڈار اور ایرانی وزیرِ

تصویر
 نائب وزیر اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحٰاق ڈار اور ایرانی وزیرِ خارجہ سید عباس عراقچی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، اس دوران دوطرفہ تعلقات علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گی ایران کے خبر رساں ادارے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاک۔ایران تعلقات کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا، ایرانی وزیرِ خارجہ نے پاکستان اور افغانستان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مذاکرات جاری رکھنے اور اختلافات کے پرامن حل پر زور دیا۔ ایران نے پاک۔افغان کشیدگی میں کمی اور خطے کے استحکام کے لیے ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی۔ وزیرِ خارجہ اسحٰاق ڈار نے ایرانی ہم منصب کو پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان جاری مذاکرات پر بریفنگ دی۔ 

میں آذربائیجان کے یوم فتح کی تقریب

تصویر
 باکو میں آذربائیجان کے یوم فتح کی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان بھی خصوصی دعوت پر شریک ہیں۔ شہبازشریف الہام علیوف کی دعوت پر تقریب میں شریک ہوئے ہیں، تقریب میں پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کے قومی ترانے بجائے گئے، پاک فوج کا خصوصی دستہ یوم فتح کی پریڈ میں شریک ہوا ہے۔ آذربائیجان کے یوم فتح پر خصوصی تقریب اور پریڈ کا انعقاد کیا گیا، آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آذربائیجان، پاکستان اور ترکیہ نے باہمی تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچایا ہے، ترکیہ اور پاکستان نے جس طرح ہمارا ساتھ دیا، اس کو فراموش نہیں کیا جائے گا، اپنے بھائی شہبازشریف کی تقریب میں شرکت پر خوشی ہے، میرے بھائی رجب طیب اردوان بھی تقریب میں موجود ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے 27ویں آئینی ترمیم کے منظوری کے معاملے پر وفاقی کابینہ کا اجلاس کل صبح 10 بجے طلب کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان کے دارالحکومت باکو سے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے اتحادی جماعت پیپلز پارٹی کی آئینی ترامیم کے حوالے سے تجاویز قبول کرلی ہیں، کابینہ اجلاس میں 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دی جائے گی۔

تصویر
 وزیراعظم شہباز شریف نے 27ویں آئینی ترمیم کے منظوری کے معاملے پر وفاقی کابینہ کا اجلاس کل صبح 10 بجے طلب کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان کے دارالحکومت باکو سے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے اتحادی جماعت پیپلز پارٹی کی آئینی ترامیم کے حوالے سے تجاویز قبول کرلی ہیں، کابینہ اجلاس میں 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دی جائے گی۔ 

وزیراعظم شہباز شریف اور آذر بائیجان کے صدر کے

تصویر
 وزیراعظم شہباز شریف اور آذر بائیجان کے صدر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں آذربائیجان کے صدر نے وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کو وکٹری ڈے پریڈ میں شرکت کی دعوت دی۔ وزیرِاعظم شہباز شریف 8 نومبر کو ایک روزہ دورے پر آذربائیجان جائیں گے۔ دورہ آذربائیجان میں شہباز شریف اور فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر آذربائیجان کے یومِ فتح کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔ یوم فتح کی تقریبات میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان بھی باکو میں موجود ہوں گے۔ وکٹری پر وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ترک صدر طیب اردوان تین مہمان خصوصی ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیں:کرکٹ کے نام پر انٹرنیشنل کھلاڑیوں کیساتھ فراڈ، مالکان پیسے دیئے بغیر غائب دورے میں وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان کے صدر الہام علئیوف اور آذربائیجان کی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق شہباز شریف کی ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے بھی ملاقات متوقع ہے، آذربائیجان میں یوم فتح کی تقریبات آذربائیجان کے مقبوضہ نگورنو کاراباخ کی آزادی اور آرمینیا کے خلاف فتح کے حوالے سے منائی جاتیں ہیں، جنگ میں پاکستان اور ترکیہ نے بھرپور اند...

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بانی

تصویر
 وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے وزیراعظم شہبازشریف پر بے بنیاد الزامات لگائے،8 سال بعد ابھی تک کیس میں تمام گواہوں کے بیانات ریکارڈ نہیں ہوئے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے پانامہ کیس میں 10 ارب روپے کی پیشکش کا الزام لگایا۔ بانی پی ٹی آئی نے مختلف مقامات پر اس الزام کو بار بار دھرایا، لندن میں اسی طرح کے الزامات لگانے والا شخص جھوٹا ثابت ہوچکاہے۔ یہ بھی پڑھیں:سیاست میں غیر یقینی صورتحال برقرار، 72 گھنٹے اہم سکیورٹی فورسز کے خلاف سوشل میڈیا پر الزامات لگانے والے شخص کو لندن میں جرمانہ ہوا، بانی پی ٹی آئی اور ان کے ٹولے نے ہمیشہ الزامات کی سیاست کی۔ جیل میں بیٹھے جھوٹے شخص کے بیانیہ کی تشہیر کسی صورت قبول نہیں،بانی پی ٹی آئی جھوٹے، کرپشن کے الزام میں اڈیالہ جیل میں سزا کاٹ رہے ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ

تصویر
 چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی زیرقیادت مسلم لیگ ن کے وفد نے 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے حمایت مانگی ہے۔ سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں چیئرمین پیپلز پارٹی اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن کا وفد صدر زرداری اور مجھ سے ملنے آیا تھا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے وفد نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری میں پاکستان پیپلزپارٹی کی حمایت مانگی۔ اس مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم میں آئینی عدالت کا قیام، ایگزیکٹو مجسٹریٹس کی بحالی اور ججوں کے تبادلے کا اختیار شامل ہے، مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم میں این ایف سی میں صوبائی حصے کے تحفظ کا خاتمہ اور آرٹیکل 243 میں ترمیم کے نکات بھی شامل ہیں۔ علاوہ ازیں مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم میں تعلیم اور آبادی کی منصوبہ بندی کے اختیارات کی وفاق کو واپسی اور الیکشن کمیشن کی تقرری پر جاری تعطل ختم کرنا شامل ہیں۔ بلاول بھٹو نے اپنے بیان میں بتایا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس 6 نومبر کو صدرِ پاکستان کے دوحہ سے وا...

پشاور کے سی ٹی ڈی تھانے میں پیش آنے والے واقعے

تصویر
 پشاور کے سی ٹی ڈی تھانے میں پیش آنے والے واقعے سے متعلق ابتدائی تفتیش کے مطابق دھماکا سی ٹی ڈی مال خانے میں شارٹ سرکٹ سے ہوا۔ ترجمان کے مطابق پولیس اور سکیورٹی فورسزکے بروقت رسپانس اور حکمت عملی سے مزید تباہی نہیں ہو سکی، دھماکے سے ایک سی ٹی ڈی پولیس اہلکار شہید اور دو زخمی ہوئے۔ یہ بھی پڑھیں:آپریشن سندور میں ناکامی،مودی کی خاموشی پرپورا بھارت سیخ پا ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ آئی جی کے پی ذوالفقار حمید نے ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی سے 5 دن میں دھماکے کی تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔ دوسری جانب دھماکے میں جاں بحق پولیس اہلکار بلال خان کی نماز جنازہ پولیس لائنز پشاور میں ادا کردی گئی، نماز جنازہ میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کنڈی اور آئی جی ذوالفقار حمید نے شرکت کی۔

وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا

تصویر
 وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ پہلی مرتبہ افغانستان کے ساتھ لکھ کر طے ہوا ہے کہ ایک میکینزم بنایا جائے گا ، یہ جنگ بندی میں عارضی توسیع ہے ، مزید بات چیت 6 نومبر کو ہوگی۔ ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ سینیٹر طلال چودھری نے کہا کہ یہ پاکستان کی دُہری جیت ہے ، ہمارا مؤقف دنیا کے علاوہ ہمسایے نے بھی مانا اور افغانستان کے ساتھ ثالثوں کی موجودگی میں بات ہوئی۔ یہ بھی پڑھیں:مجھے کیوں ٹیم سے نکالا گیا؟سٹار قومی کرکٹر نے بتا دیا انہوں نے کہا کہ افغانستان بھارت کی پراکسی یا ڈمی کےطور پر کام آتا رہا ہے، پاکستان کے پاس بے شمار شواہد بھی ہیں اور افغان طالبان خود بھی مانتے ہیں کہ پاکستان میں دراندازی کرنے والے گروپ وہاں رہتے ہیں۔ طلال چوہدری نے مزید کہا کہ افغان طالبان نے جو لکھ کر دیا ہے ، اگر اُس کی خلاف ورزی ہوئی تو اُن کے پاس کوئی بہانہ نہیں بچےگا۔ جواب میں پاکستان کو کارروائی کرنا پڑی تو زیادہ مضبوطی سے کھڑے ہوں گے۔ طلال چوہدری نےگزشتہ روز بھی کہا تھا کہ افغانستان کا امن پاکستان کے ساتھ جڑا ہوا ہے اور پاکستان چاہتا ہے کہ کسی کی بھی سرزمین پاکستان کے...