وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا


 وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ پہلی مرتبہ افغانستان کے ساتھ لکھ کر طے ہوا ہے کہ ایک میکینزم بنایا جائے گا ، یہ جنگ بندی میں عارضی توسیع ہے ، مزید بات چیت 6 نومبر کو ہوگی۔ ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ سینیٹر طلال چودھری نے کہا کہ یہ پاکستان کی دُہری جیت ہے ، ہمارا مؤقف دنیا کے علاوہ ہمسایے نے بھی مانا اور افغانستان کے ساتھ ثالثوں کی موجودگی میں بات ہوئی۔ یہ بھی پڑھیں:مجھے کیوں ٹیم سے نکالا گیا؟سٹار قومی کرکٹر نے بتا دیا انہوں نے کہا کہ افغانستان بھارت کی پراکسی یا ڈمی کےطور پر کام آتا رہا ہے، پاکستان کے پاس بے شمار شواہد بھی ہیں اور افغان طالبان خود بھی مانتے ہیں کہ پاکستان میں دراندازی کرنے والے گروپ وہاں رہتے ہیں۔ طلال چوہدری نے مزید کہا کہ افغان طالبان نے جو لکھ کر دیا ہے ، اگر اُس کی خلاف ورزی ہوئی تو اُن کے پاس کوئی بہانہ نہیں بچےگا۔ جواب میں پاکستان کو کارروائی کرنا پڑی تو زیادہ مضبوطی سے کھڑے ہوں گے۔ طلال چوہدری نےگزشتہ روز بھی کہا تھا کہ افغانستان کا امن پاکستان کے ساتھ جڑا ہوا ہے اور پاکستان چاہتا ہے کہ کسی کی بھی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہو۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

آبنائے ہرمز میں 'خود تیل لے لو': ٹرمپ کا متنازعہ بیان جس نے اتحادیوں میں ہلچل مچا دی

خرطوم سے بیجنگ تک: سوڈان کی مسلم برادرہڈ پر امریکی دہشت گردی کا لیبل اور عالمی ردعمل

سوڈان میں اخوان المسلمین کو دہشت گرد قرار: ایک تاریخی فیصلہ؟