اشاعتیں

ستمبر, 2025 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے فلسطینی اتھارٹی اس معاہدے کو خوش آمدید کہہ

تصویر
 نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے فلسطینی اتھارٹی اس معاہدے کو خوش آمدید کہہ رہی ہے اور یہاں اس پر تنقید ہو رہی ہیں، کچھ لوگ جن کا مقصد ہی سیاست ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ سیاست کے لیے غزہ معاہدے کی مخالفت کی جا رہی ہے، کیا آپ چاہتے ہیں کہ وہاں معصوم شہریوں کا خون بہتا رہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے 8 مسلم ممالک کے سربراہان کی ملاقات کا مقصد غزہ میں امن واپس لانا تھا۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ غزہ میں قیام امن کے لیے وزیراعظم شہباز شریف بالکل واضح تھے، ہم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں جانے سے قبل ہی غزہ کے مسئلے پر مسلم ممالک سے رابطے شروع کر دیئے تھے، پاکستان سمیت دیگر مسلم ممالک کی کوشش تھی کہ کسی طریقے سے غزہ میں امن بحال کیا جا سکے۔ انہوں نےکہا کہ امریکی صدر سے ملاقات سے قبل 8 ممالک کے وزرائے خارجہ نے ایک میٹنگ شیڈول کی، میٹنگ کے ایجنڈے میں غزہ میں فوری طور پر سیز فائر کی کوشش، معصوموں کا خون بہنے کا سلسلہ روکنا، پٹی میں امداد پہنچانے کے اقدامات پر غور کیا گیا۔ غزہ کے ش...

امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ غزہ میں جنگ

تصویر
 امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کے لیے پراُمید ہیں، جلد امن قائم ہوگا۔ وائٹ ہاؤس میں اسرائیلی وزیراعظم کے استقبال کے دوران ایک صحافی نے صدر ٹرمپ سے پوچھا کہ کیا آپ سمجھتے ہیں کہ غزہ میں جلد امن قائم ہو جائے گا؟ اس پر صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میں بہت پراُمید ہوں۔ توقع ہے کہ صدر ٹرمپ اور نیتن یاہو ایک نئے 21 نکاتی امن منصوبے پر بات چیت کریں گے، جس کے بارے میں امریکی صدر کو اُمید ہے کہ اس سے غزہ میں جنگ ختم ہو جائے گی۔ دونوں عالمی رہنماوں نے اوول آفس میں ملاقات کی، لیکن میڈیا کو یہاں تک رسائی حاصل نہیں ہے۔

دریائے سندھ میں کوٹری بیراج پر پانی کی آمد

تصویر
 دریائے سندھ میں کوٹری بیراج پر پانی کی آمد میں کمی آنا شروع ہوگئی، عارف والا میں سیلاب نے کسانوں کو کنگال کر دیا، ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں ملیامیٹ ہوگئیں۔ گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران بہاؤ میں 8 ہزار کیوسک کی کمی ریکارڈ ہوئی، جبکہ بہاؤ کم ہو کر 4 لاکھ 12 ہزار کیوسک پرآ گیا۔ فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق کوٹری بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پر پراسرار ڈرونز کی پروازیں، ہوائی اڈے عارضی طور پر بند دوسری جانب عارف والا میں سیلاب نے کسانوں کو کنگال کر دیا، ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں ملیامیٹ ہوگئیں۔ سب سے زیادہ چاول اور مکئی کی فصلوں کو نقصان پہنچا ،کسان بورڈ نے حکومت سے 25 ہزار فی ایکڑ کسانوں کو فوری امداد دوبارہ کاشت کے لیے مفت کھاد بیج زرعی ادویات اور 6 ماہ تک مفت بجلی دینے کا مطالبہ کردیا۔

وزیراعظم نے یو این سیکرٹری جنرل سے مسئلہ

تصویر
 وزیراعظم نے یو این سیکرٹری جنرل سے مسئلہ کشمیر اور بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر بھی بات کی۔ وزیراعظم شہبازشریف نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی جس میں وزیراعظم نے مسئلہ کشمیر ، بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی اور پاکستان میں دہشتگردی اسپانسر کیے جانے کا معاملہ اٹھادیا۔ نیویارک میں جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کے بعد ہوئی اس ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف نے اہم قومی اور علاقائی امور پر بات کی۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے مصنوعی ذہانت

تصویر
 وزیر دفاع خواجہ آصف نے مصنوعی ذہانت پر سلامتی کونسل میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مصنوعی ذہانت پر مبنی کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم سے بڑھتی ہوئی عسکری تشکیل سنگین خطرہ ہے، پاکستان نے رواں سال اپنی پہلی مصنوعی ذہانت پالیسی بنائی۔ خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے دوران بھاری اسلحے کا استعمال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک ایٹمی طاقت نے دوسری ایٹمی طاقت پر تیز رفتار میزائل اور کروز داغے، اے آئی کے استعمال سے سفارت کاری کا راستہ محدود ہو جاتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عالمی امن کے لئے اختراع کو ترجیح دینا ہوگی، اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت مصنوعی ذہانت کا امن کیلئے استعمال ہونا چاہئے۔

قومی ایئرلائن پی آئی اے کو آڈٹ میں کامیابی پر برطانیہ

تصویر
 قومی ایئرلائن پی آئی اے کو آڈٹ میں کامیابی پر برطانیہ نے کارگو لائسنس جاری کردیا۔ برطانیہ محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے لائسنس ملنے کے بعد پی آئی اے اپنی پروازوں میں پاکستان سے برطانیہ کے لیے کارگو لے جا سکے گی۔ پی آئی اے کو برطانیہ نے کارگو لائسنس ACC3 جاری کیاہے،پاکستان سول ایوی ایشن اور برطانوی ٹیم نے پی آئی اے کا ان سائٹ آڈٹ کیا تھا،پی آئی اے کو کارگو لائسنس 5 سال کے لیے جاری کیا گیا ہے۔ 2030 تک پی آئی اے کراچی ،لاہور اور اسلام آباد سے برطانوی شہریوں کے لیے کارگو لے جاسکے گا،برطانوی سول ایوی ایشن جلد پی آئی اے کو TCO تھرڈ کنٹری اتھارائیزیشن جاری کردے گا۔

پاکستان نے فلسطینی ریاست کو فرانس

تصویر
 پاکستان نے فلسطینی ریاست کو فرانس، برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا، بلجیم اور پرتگال کی جانب سے تسلیم کرنےکا خیرمقدم کیا ہے۔ نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے مطالبہ کیا کہ وہ تمام ممالک جنہوں نے فلسطین کو تاحال تسلیم نہیں کیا وہ بین الاقوامی قانون کے تحت ریاست فلسطین کوتسلیم کریں۔ سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں نائب وزیراعظم اسحق ڈار نے لکھا کہ آج انہوں نے فلسطین کے دو ریاستی حل سے متعلق اعلیٰ سطح کی کانفرنس میں شرکت کی ہے جو کہ فرانس اور سعودی عرب کی جانب سے مشترکہ طور پر منعقد کی گئی۔

اگست 2025 میں افغانستان سے پاکستان کی درآمدات

تصویر
 اگست 2025 میں افغانستان سے پاکستان کی درآمدات میں ماہانہ بنیاد پر 50 فیصد اضافہ اور پاکستان کی افغانستان سے اگست 2025 میں سالانہ بنیاد پر درآمدات میں 16فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کی افغانستان سے اگست 2025 میں سالانہ بنیاد پر درآمدات میں 16فیصد اضافہ،جولائی، اگست 2025 میں افغانستان سے پاکستان کی درآمدات 8فیصد بڑھیں،پاکستان کی گذشتہ ماہ افغانستان سے درآمدات کا حجم 5 کروڑ50 لاکھ ڈالرز رہا،جولائی2025 میں افغانستان سے پاکستان کی امپورٹس 3 کروڑ 70لاکھ ڈالرز تھیں، اگست2024 میں افغانستان سے پاکستان کی درآمدات 4 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز تھیں۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ مالی سال کےپہلے2 ماہ میں پاکستان کی افغانستان سے درآمدات 9 کروڑ 10لاکھ ڈالرز رہیں، اگست2025 میں سالانہ اور ماہانہ بنیاد پر افغانستان کے لیے پاکستانی برآمدات میں کمی،گزشتہ ماہ افغانستان کےلیےپاکستانی برآمدات میں ماہانہ بنیاد پر 13فیصد کمی ہوئی،اگست 2025 میں سالانہ بنیاد پر افغانستان کے لیے برآمدات میں ایک فیصد کمی ہوئی،جولائی، اگست بھی افغانستان کے لیے پاکستانی برآمدات میں ایک فیصدکی کمی ہوئی،اگست2025 میں افغانستان کے لیے ...

امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت

تصویر
 امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ میں امریکی ثالثی کا ذکرکر دیا،ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ انہوں نے تجارت سے پاک بھارت جنگ روکی۔ ورجینا میں تقریب سے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ 7 جنگیں رکوا چکا ہوں، اسرائیل ایران جنگ بھی رکوائی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یورپی ممالک اب بھی روس سے تیل خرید رہے ہیں، مختلف ممالک پر ٹیرف عائد کرنے سے امریکا کو فائدہ ہورہا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ آٹزم سے متعلق اہم اعلان پیر کے روز کیا جائے گا۔ دوسر ی جانب امریکہ پھر افغانستان میں واپسی کےلئے پر تولنے لگا ،صدر ٹرمپ نے افغانستان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بگرام ایئر بیس اُن لوگوں کو واپس نہیں دی گئی جنھوں نے اسے بنایا یعنی امریکا تو بہت برا ہوگا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سرگودھا

تصویر
 وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سرگودھا میں الیکٹرک بس منصوبے کا افتتاح کر دیا، بزرگ شہریوں اور طلبہ کے لیے سفری سہولت مفت ہوگی۔ افتتاحی تقریب میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان میں روایت ہے ترقی اور بڑے پروجیکٹ کو بڑے شہر سے شروع کیا جاتا ہے، پہلے ترقی بڑے شہروں سے شروع ہوکر وہاں ہی ختم ہوجایا کرتی تھی، اب چھوٹے شہروں سے ترقی شروع ہوکر پورے پاکستان میں پھیلے گی۔ مریم نواز نے کہا کہ اپنے پہلے دور ے پر سرگودھا کے ہسپتالوں میں گئی تو جان کر دکھ ہوا کہ پورے سرگودھا میں دل کے علاج کا ہسپتال نہیں، سرگودھا نوازشریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی نے آج کام شروع کردیا ہے، انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی جلد فنکشنل ہوجائے گا۔

پولیس نے عمران خان کی بہنوں کو چیف جسٹس آف

تصویر
 پولیس نے عمران خان کی بہنوں کو چیف جسٹس آف پاکستان کے چیمبر میں جانے سے روک دیا۔ سپریم کورٹ میں اس وقت ہلکی کشیدگی دیکھنے میں آئی جب پولیس نے بانی پاکستان تحریک انصاف کی بہنوں کو چیف جسٹس کے چیمبر کی طرف جانے سے روک دیا۔ پولیس حکام کے مطابق بغیر اجازت کسی کو بھی آگے جانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، اس موقع پر وکیل سردار لطیف کھوسہ نے مؤقف اختیار کیا کہ علیمہ بی بی سائلہ ہیں اور وہ بانی پی ٹی آئی کا خط چیف جسٹس کو دینا چاہتی ہیں، اس لیے انہیں آگے جانے دیا جائے۔ پولیس اہلکاروں کا کہنا تھا کہ رجسٹرار آفس کے نمائندوں کی اجازت کے بغیر کسی کو آگے نہیں جانے دیا جا سکتا جب کہ چیف جسٹس کی عدالت بھی ختم ہو چکی ہے۔ واضح رہے کہ اس موقع پر بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کے ہمراہ پارٹی کی لیگل ٹیم بھی موجود تھی، جس کی سربراہی سردار لطیف کھوسہ اور انتظار پنجوتھا کر رہے تھے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی فرنٹیئر کور ساؤتھ

تصویر
 وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی فرنٹیئر کور ساؤتھ کے ہیڈ کوارٹر پہنچے، جہاں انہوں نے آئی جی ایف سی ساوتھ میجر جنرل بلال سرفراز خان کے ہمراہ ضلع کیچ میں شہید کیپٹن وقار احمد اور 4 جوانوں کی نمازِ جنازہ میں شرکت کی۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے جامِ شہادت نوش کرنے والے کیپٹن وقار احمد، نائیک عصمت اللہ، لانس نائیک جنید احمد، خان محمد اور سپاہی محمد ظہور کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور ان کی بلندی درجات کے لیے دعا کی۔ اس موقع پر وزیر داخلہ اور آئی جی ایف سی ساوتھ نے شہدا کے جسدِ خاکی کو کندھا بھی دیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ کیپٹن وقار احمد اور جوانوں نے فرض کی راہ میں قیمتی جانیں نچھاور کرکے اعلیٰ مثال قائم کی ہے، قوم شہداء کی لازوال قربانیوں کا قرض کبھی نہیں اتار سکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ شہدا کی عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، ہم ان اور ان کے خاندانوں کو سلام پیش کرتے ہیں، شہدا کے خاندان ہمارے اپنے خاندان ہیں اور قوم ہمیشہ ان کی مقروض رہے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات میں اسرائیلی حملے کی مذمت

تصویر
 وزیراعظم شہباز شریف نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات میں اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے قطر کی مکمل حمایت اور یکجہتی کا اعادہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق دوحہ میں ہنگامی عرب اسلامی سربراہ اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف اور امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی شریک تھے۔ ملاقات میں وزیراعظم نے 9 ستمبر کو دوحہ کے رہائشی علاقے پر اسرائیلی حملے کی پاکستان کی شدید مذمت کا اعادہ کیاجس کے نتیجے میں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں اور متعدد افراد زخمی ہوئے۔ اس نازک وقت میں قطر کے ساتھ پاکستان کی ہرممکن حمایت اور یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے وزیراعظم نے 9 ستمبر کو اسرائیل کے حملے کو قطر کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی اور بین الاقوامی قانون کی سنگین پامالی قرار دیا۔ گزشتہ ہفتے دوحہ کے دورے کے دوران امیر قطر سے اپنی حالیہ ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور قطر کے برادرانہ، تاریخی اور پائیدار تعلقات آنے والے دنوں میں مزید مضبوط ہوں گے۔

پاکستان میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر جرمن سفارتخانے کی جانب سے متاثرین کیلئے امداد کا اعلان

تصویر
 پاکستان میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر جرمن سفارتخانے کی جانب سے متاثرین کیلئے امداد کا اعلان کردیا گیا ہے،جرمن سفارت خانے کی طرف سے خیبرپختونخوا کے ضلع بونیر میں امدادی سامان کی تقسیم کردی گئی۔ جرمن سفیراعلانا لیپل نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ تباہ کن سیلاب نے پاکستان میں لاکھوں افراد کو فوری ضرورت کی حالت میں چھوڑ دیا،مشکل گھڑی میں جرمنی پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، بونیر میں جرمن سفارتخانہ اور ہیومن فرینڈز آرگنائزیشن کی جانب سے امدادی سامان تقسیم کرتے ہوئے 300 متاثرہ خاندانوں میں ایک ماہ کا خوراک اور حفظان صحت کے پیکج بھی فراہم کیا۔ 

فورسز نے لوئر دیر کے علاقے لال قلعہ میدان میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس

تصویر
 سیکیورٹی فورسز نے لوئر دیر کے علاقے لال قلعہ میدان میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا،شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 10 بھارتی سپانسرڈ خوارج ہلاک کر دیے گئے،شدید فائرنگ کے دوران پاک دھرتی کے 7 بہادر سپوت شہادت کے رتبے پر فائز ہوئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء نے معصوم شہریوں کی جانیں بچاتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا جنہیں بھارتی سرپرست خوارج نے یرغمال بنایا تھا،شہداء میں نائیک عبدالجلیل (39، شمالی وزیرستان) نائیک گل جان (38، لکی مروت) لانس نائیک عظمت اللہ (28، لکی مروت) سپاہی عبدالمالک (28، خیبر) سپاہی محمد امجد (27، مالاکنڈ) سپاہی محمد داؤد (23، صوابی) سپاہی فضل قیوم (21، ڈیرہ اسماعیل خان) شامل ہیں۔  آئی ایس پی آر نے بتایا کہ انٹیلی جنس رپورٹس نے ان بھیانک وارداتوں میں افغان شہریوں کی براہِ راست مداخلت کی تصدیق کر دی ہے،پاکستان کو عبوری افغان حکومت سے توقع ہے کہ وہ اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گی،علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ ک...

پنجاب میں تباہی مچانے کے بعد سیلابی ریلہ سندھ

تصویر
 پنجاب میں تباہی مچانے کے بعد سیلابی ریلہ سندھ میں داخل ہوگیا جس کے پیش نظر کچے کے علاقوں سے رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے۔ کشمور کے کچے کے علاقے سے رہائشیوں کو کشتیوں کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے جبکہ دادو کےکچے کے مکینوں نے علاقہ خالی کرنے سے انکار کردیا۔ کبیروالا میں سیلاب کی تباہ کاریاں دریائے راوی کی بے رحم موجوں کو تو قرار آگیا مگر تباہ کاریاں پھیل گئیں، ایک طرف تو سیلاب متاثرین بے یارو مددگار دوسری طرف پانی تھانہ حویلی کورنگا کے اندر بھی موجود ہے ۔ اوچ شریف میں بھی تباہی    دریائے ستلج دریائے چناب اور دریائے راوی نےاوچ شریف کے نواحی علاقے موضع گمانی میں سیلاب نے تباھی مچا دی ہے ،رہنے کو گھر بچا نہ ہی فصلیں، علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ کہ انتظامیہ کی جانب سے کوئی خیمے ہیں اور نہ کسی قسم کا کوئی ریلیف دیا گیا ہے ۔ چاچڑاں شریف میں 72 بستیوں کی بجلی سپلائی کاٹ دی گئی خان پور دریائے سندھ چاچڑاں شریف کے مقام پر دریائی علاقے سیلاب کی زد میں ہیں ، میپکو کی طرف سے 72 بستیوں کی بجلی سپلائی کاٹ دی گئی، ایکسیئن میپکو اقبال بھٹو نے اعلی...

چوک پر کنٹینراور مسلم لیگ نون کا آفس جلانے

تصویر
 کلمہ چوک پر کنٹینراور مسلم لیگ نون کا آفس جلانے سمیت 5 مقدمات کا جیل ٹرائل ہوا،انسپکٹر اعجاز رسول نے ملزمان کیخلاف شہادت ریکارڈ کرائی،گواہ نے نیشنل پارک گلبرگ کے سامنے کنٹینر جلانے کے مقدمہ میں بیان ریکارڈ کرایا۔عدالت نے دو ملزمان کے پیش نہ ہونے پر وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ ملزم فرمان عزیر اور طلال خورشید کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے ۔دونوں ملزمان مسلم لیگ نون کا آفس جلانے کے مقدمہ میں نامزد ہیں ۔ملزمان مقدمہ میں کئی تاریخوں سے پیش نہیں ہو رہے تھے ۔عدالت نے کلمہ چوک پر کینٹر جلانے کے مقدمہ کی سماعت 13 ستمبر تک ملتوی کردی۔ عدالت نے مسلم لیگ نون کا آفس جلانے کے ایک مقدمہ کی سماعت 13 ستمبر تک ملتوی کر دی۔عدالت نے دیگر تین مقدمات کی سماعت 16 ستمبر تک ملتوی کر دی۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کی۔مسلم لیگ نون کا آفس جلانے کے 2 مقدمات میں ٹرائل جاری ہے ۔کلمہ چوک میں کنٹینر جلانے کے مقدمہ میں گواہان پیش ہوئے ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل

تصویر
 ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے مری کے تعلیمی اداروں کا دورہ کیا اور طلبہ کے ساتھ معلوماتی گفتگو کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل کے ساتھ خصوصی نشست میں آرمی پبلک سکول، کونوینٹ جیسس اینڈ میری اور پریزنٹیشن کونوینٹ کے طلبہ اور اساتذہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر طلبہ نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ سوال جواب بھی کئے، نشست کے اختتام پر طلبہ نے اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔ یہ بھی پڑھیں:امریکی سرمایہ کاروں کی دلچسپی ،کراچی پورٹ سے بڑی خبر آگئی طلبہ کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان قوم کا فخر ہیں، پاک افواج نے ہر مشکل گھڑی میں وطن کا دفاع کیا ہے اور ہمیشہ کرتی رہیں گی، نوجوان نسل پر امید ہے کہ پاکستان کا مستقبل نہایت روشن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بطور طلبہ ہمیں ملک دشمن پروپیگنڈا اور جھوٹی معلومات سے بچنا ہوگا، پاک فوج ہم سے ہے اور ہم پاک فوج سے ہیں۔ اس موقع پر اساتذہ کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل اپنی فکری ذمہ داری کو بروئے کار لاتے ہوئے ملک کی ترقی میں کردار ادا کرے۔

مسلم لیگ ن کے امیدوار رانا ثنا اللہ پنجاب سے

تصویر
 مسلم لیگ ن کے امیدوار رانا ثنا اللہ پنجاب سے سینیٹ کا الیکشن جیت کر سینیٹر منتخب ہو گئے۔ پنجاب سے سینیٹ کی جنرل نشست پر وزیراعظم کے مشیر اور ن لیگی رہنما رانا ثنا اللہ نے کامیابی حاصل کر لی ہے،جنرل نشست پر آج اسمبلی میں پولنگ ہوئی،گنتی مکمل ہونے کے بعد ریٹرننگ افسر نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے حکومتی اتحاد کے امیدوار رانا ثنا اللہ نے کامیابی حاصل کی،انہیں 250 ووٹ ملے اور ایک ووٹ مسترد ہوا،کامیابی کے لیے امیدوار کو 181.5 ووٹ درکار تھے۔ پنجاب اسمبلی کے 371 اراکین پر مشتمل ایوان میں کامیابی کے لیے امیدوار کو 181.5 ووٹ درکار تھے، وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر اور سینئر مسلم لیگی رہنما رانا ثنا اللہ کے حق میں 251 حاصل کر کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق کامیاب قرار پائے۔ سینیٹ الیکشن میں اپوزیشن جماعت پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سلمیٰ اعجاز امیدوار تھیں تاہم پولنگ شروع ہونے سے قبل پی ٹی آئی نے ان الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے اراکین سمیت اپوزیشن اتحاد کا کوئی رکن ووٹنگ کے عمل میں حصہ نہیں لے گا۔ رانا ثنا اللہ خان نے 250 ووٹ حاصل کئے،ایک ووٹ مسترد جبک...

چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے

تصویر
 چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ رولز بنانے کیلئے ججز سے رائے لی تھی اور جن ممبران کو اعتراض ہے وہ تحریری رائے دیں۔ اسلام آباد میں جوڈیشل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ فیسیلیٹیشن سینٹر یکم اکتوبر سے مکمل طور پر کام شروع کر دےگا، فیسیلیٹیشن سینٹر میں تمام انفارمیشن دی جائے گی، ٹیکنالوجی کے ذریعے انصاف کی فراہمی کو موثر بناناہے، ای سروسز کا آغاز بھی کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقدمات کو جلد نمٹنا ترجیحات میں شامل ہے، عدالتی نظام میں شفافیت انصاف مہیا کرےگا، اس سے قبل جلد کیس مقرر کرنے کی درخواست سال بھر چیف جسٹس کے کمرے میں پڑی رہتی تھیں، آج اعلان کر رہا ہوں کہ ہم نے اندرونی آڈٹ بھی کرایا ہے۔

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ دریا کے قریب

تصویر
 وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ دریا کے قریب قائم نجی سوسائٹیز سے نمٹنے کے لئے حکمت عملی تیار کررہے ہیں۔ وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کا سیلاب زدہ علاقے کا دورہ اور صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہنا تھا کہ اڑتیس سال بعد تباہ کن سیلاب آیا ہے، انڈیا نے بغیر اطلاع کے پانی چھوڑا، تمام انتطامیہ فوج اور سول اداروں نے مل کر کام کیا ہے،پنجاب حکومت سیلاب متاثرین کو جانوروں کی خوراک ۔ ادویات اور راشن فراہم کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں مل کر سیلاب متاثرین کی مدد کررہی ہیں، صوبائی حکومت دریا کے علاقوں میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کے لئے حکمت عملی بنارہی ہے۔ رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ نجی سوسائٹیز جو دریا کے قریب بن رہی ہیں ان سے نمٹنے کے لئے حکمت عملی تیار کی جارہی ہے انہیں ختم کیا جائے گا، سیلاب کی وجہ سے سبزیوں کی دستیابی کم ہوئی ہے۔ وفاقی وزیر زرعی پیدوار نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت نے صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مصنوعی مہنگائی کو فوری کنٹرول کریں، سیلابی پانی اترنے کے بعد نقصانات کا اندازہ لگا کر ریلیف پیکیج دیا جائے گا۔      

سیلاب سے جنوبی پنجاب میں تباہ کاریاں

تصویر
 سیلاب سے جنوبی پنجاب میں تباہ کاریاں جاری ،بپھرے پانی نے کچے پکے مکانات ملیامیٹ کردیئے، جگہ جگہ تباہی و بربادی کی داستانیں،ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ادارے ہائی الرٹ پر ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے دریاؤں میں چھوڑے گئے اضافی پانی نے پنجاب کے جنوبی علاقوں میں تباہی مچا دی، دریائے ستلج، راوی اور چناب میں شدید طغیانی کے باعث کئی بند ٹوٹ گئے اور مزید درجنوں دیہات زیر آب آگئے۔ ملتان کو پھر خطرہ ملتان میں دریائے چناب کا پانی گیج لیول 414 فٹ سے کم ہوکر 412.90 فٹ پر آ گیا ہےلیکن خطرہ ابھی مکمل طور پر ختم نہیں ہوا، ہیڈ تریموں سے ساڑھے تین لاکھ کیوسک کا سیلابی ریلا (352,529 کیوسک) ملتان کی جانب بڑھ رہا ہے، جس کے باعث دوبارہ تباہی کا خدشہ ہے، ضلعی محکوں کو مکمل طور پر الرٹ کر دیا گیا ۔ 

جنوبی ایشیائی ملک نیپال نے فیس بک، ایکس

تصویر
 جنوبی ایشیائی ملک نیپال نے فیس بک، ایکس، یوٹیوب سمیت تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بلاک کرنے کا اعلان کر دیا۔ نیپالی حکومت نے اعلان کیا کہ سوشل میڈیا کمپنیوں نے ریاستی رجسٹریشن شرائط پوری نہیں کیں جس پر غیر رجسٹرڈ پلیٹ فارمز آج سے غیرفعال کیے جائیں گے،نیپالی وزیر آئی ٹی پرتھوی سبا گروُنگ کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو موقع دیا مگر کمپنیوں نے نظرانداز کیا، فیس بک، انسٹاگرام، واٹس ایپ، یوٹیوب، ایکس، ریڈٹ اور لنکڈاِن رجسٹریشن میں ناکام رہے۔ نیپال میں 2023 کی ہدایت کے تحت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا رجسٹر ہونا لازمی ہے،امریکا، یورپی یونین، برازیل اور آسٹریلیا بھی سوشل میڈیا پر سخت ریگولیشن نافذ کر رہے ہیں۔ چین میں سوشل میڈیا پر سخت سینسرشپ اور لائسنسنگ کنٹرول پہلے سے نافذ ہیں۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سیلز ٹیکس فراڈ

تصویر
 فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سیلز ٹیکس فراڈ اور بوگس کمپنیوں سے بچنے کے لیے بڑا اقدام اٹھا لیا ہے۔سیلز ٹیکس میں رجسٹرڈ ہونے والے افراد کی بائیو میٹرک ویری فکیشن لازمی قرار دے دی۔ ایف بی آر کے مطابق رجسٹرڈ ہونے کے پہلے مہینے میں ہی بائیو میٹرک کروانا ہو گی ۔اس سے قبل شہریوں کے شناختی کارڈ کا غلط استعمال کر کے کمپنی رجسٹرڈ کروا لی جاتی تھی ، اور اس وجہ سے بوگس کمپنیوں کے ذریعے بھاری ٹیکس فراڈ کے کیسز سامنے آتے تھے۔ ایف بی آر نے اس طریقہ واردات پر قابو پانے کیلئے اب پہلے مہینے میں ہی بائیو میٹرک کروانا لازمی کروانے کا اقدام اٹھایا ہے۔

گلگت بلتستان کے ضلع استور میں آلودہ پانی پینے سے سیکڑوں افراد متاثر ہوگئے۔

تصویر
 گلگت بلتستان کے ضلع استور میں آلودہ پانی پینے سے سیکڑوں افراد متاثر ہوگئے۔ ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) استورکے مطابق آلودہ پانی سے متاثرہ 400 افرادہسپتال لائے گئے، مختلف علاقوں میں طبی کیمپ بھی لگائے گئے ہیں،ڈی سی استور کے مطابق متاثرہ افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال عیدگاہ اور گوریکورت سمیت مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق متاثرین میں بڑی تعداد بچوں اور خواتین کی ہے، ضلع بھر میں آج تعلیمی ادارے بند رہے، انہیں کل بھی بند رکھنے کا اعلان کردیا گیا۔ ڈی سی استور کے مطابق راما واٹر سپلائی لائن میں لیکیج کے باعث مختلف مقامات پر گندگی شامل ہونے سے پانی مضر صحت ہوا ہے،ضلعی انتظامیہ کے اعلامیے کے مطابق راما واٹر سپلائی اسکیم سے ضلعی ہیڈ کوارٹر سمیت 6 شہری علاقوں کو پانی سپلائی کیا جاتا ہے۔

وزیراعظم نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے فیز 2

تصویر
 وزیراعظم نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے فیز 2 میں سمارٹ سٹیز، زرعی صنعت کے حوالے سے تعاون اور نیکسٹ جنریشن ٹیکنالوجی انڈسٹری پر خاص توجہ مرکوز کی جائے گی۔چینی صدر شی جن پنگ کی زیر قیادت تیانجن کی ترقی دیکھ کر انتہائی خوشی ہوئی ہے ۔ وزیر اعظم شہباز شریف سے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ تیانجن کے سٹینڈنگ ممبر اور تیانجن بنہائی نیو ایریا کے پارٹی سیکرٹری لیون ماؤ جن نے وفد کے ساتھ ملاقات کی۔ ملاقات میں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی ، پاکستان میں تعینات چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ، چین میں تعینات پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران بھی موجود تھے ۔ وزیراعظم شہبازشریف نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اور چین کی دوستی دنیا بھر میں ایک نمایاں اور منفرد مقام رکھتی ہے ،چین اور پاکستان ہر مشکل میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں،پاکستان کی اقتصادی اور سماجی ترقی میں چین نے انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے ،چین پاکستان اقتصادی راہداری نے پاکستان ...