وزیراعظم نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے فیز 2
وزیراعظم نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے فیز 2 میں سمارٹ سٹیز، زرعی صنعت کے حوالے سے تعاون اور نیکسٹ جنریشن ٹیکنالوجی انڈسٹری پر خاص توجہ مرکوز کی جائے گی۔چینی صدر شی جن پنگ کی زیر قیادت تیانجن کی ترقی دیکھ کر انتہائی خوشی ہوئی ہے ۔
وزیر اعظم شہباز شریف سے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ تیانجن کے سٹینڈنگ ممبر اور تیانجن بنہائی نیو ایریا کے پارٹی سیکرٹری لیون ماؤ جن نے وفد کے ساتھ ملاقات کی۔ ملاقات میں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی ، پاکستان میں تعینات چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ، چین میں تعینات پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران بھی موجود تھے ۔ وزیراعظم شہبازشریف نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اور چین کی دوستی دنیا بھر میں ایک نمایاں اور منفرد مقام رکھتی ہے ،چین اور پاکستان ہر مشکل میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں،پاکستان کی اقتصادی اور سماجی ترقی میں چین نے انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے ،چین پاکستان اقتصادی راہداری نے پاکستان میں توانائی کے شعبے کی ترقی اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے حوالے سے نمایاں کردار ادا کیا ہے ۔

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں
If you have any doubt .Please let me know