اشاعتیں

فروری, 2026 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

Trump Saudi UAE Call: The Geopolitical Fallout of a Strategic Rift

تصویر
  Trump Saudi UAE Call: The Geopolitical Fallout of a Strategic Rift The recent bombshell report by The New York Times regarding a private Trump Saudi UAE call has sent shockwaves through the Middle East. According to the report, Donald Trump contacted UAE President Mohammed bin Zayed (MBZ) to disclose that Saudi Crown Prince Mohammed bin Salman (MBS) had requested U.S. sanctions against the Emirates. While the immediate trigger appears to be the devastating Sudan conflict, the implications stretch far beyond African borders, highlighting a pivot from a decade-long alliance to an assertive, high-stakes rivalry for regional leadership. What was discussed in the Trump Saudi UAE call? The core of the diplomatic friction stems from a November conversation where Donald Trump reportedly informed the UAE leadership of a Saudi request for U.S.-led sanctions. This revelation left Emirati officials in a state of "shock and betrayal," as the two nations have historically been seen as t...

متحدہ عرب امارات سے 2 ارب ڈالر قرض کی تجدید

تصویر
 متحدہ عرب امارات سے 2 ارب ڈالر قرض کی تجدید پر بات چیت جاری، کوئی تشویش نہیں: وزیر خزانہ اسلام آباد: پاکستان کے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بدھ کے روز کہا ہے کہ پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ 2 ارب ڈالر کے قرض کی تجدید (رول اوور) کے حوالے سے براہِ راست رابطے میں ہے اور اس معاملے پر کسی قسم کی تشویش کی ضرورت نہیں۔ وزیر خزانہ کے مطابق متحدہ عرب امارات 2023 سے پاکستان کے مرکزی بینک کے پاس جمع کروائے گئے 2 ارب ڈالر کے ڈپازٹس کو رول اوور کرتا آ رہا ہے، جس سے ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر کو سہارا ملا ہے۔ یہ قرضہ پہلی بار جنوری میں میچور ہوا تھا اور بعد ازاں فروری میں بھی اس کی مدت پوری ہوئی، تاہم اس حوالے سے اسٹیٹ بینک کی جانب سے باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا، “ہم ان (یو اے ای) کے ساتھ براہِ راست رابطے میں ہیں۔ رول اوور کے معاملے میں کوئی مسئلہ نہیں، میں واضح طور پر کہنا چاہتا ہوں کہ اس پر بالکل کوئی تشویش نہیں۔” معاشی ماہرین کے مطابق چین، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے قرضوں کی تجدید پاکستان کے لیے نہایت اہم ہے، کیونکہ ملک ...

Dubai International Financial Centre کے تحت قائم انوویشن ہب نے اعلان کیا ہے کہ Dubai FinTec

تصویر
 Dubai International Financial Centre کے تحت قائم انوویشن ہب نے اعلان کیا ہے کہ Dubai FinTech Summit کو پہلی مرتبہ پاکستان میں منعقد کیا جائے گا۔ یہ فیصلہ Pakistan Digital Authority کے اشتراک سے کیا گیا ہے، اور سمٹ 18 اور 19 اگست 2026 کو پاکستان میں منعقد ہوگی۔ یہ اقدام متحدہ عرب امارات کی اس معروف فِن ٹیک کانفرنس کی پہلی بین الاقوامی توسیع ہے، جو پاکستان اور یو اے ای کے درمیان بڑھتے ہوئے مالی و ریگولیٹری تعاون کی عکاسی کرتا ہے۔ پاکستان اس وقت اپنی ڈیجیٹل معیشت کو فروغ دینے اور بیرونی سرمایہ کاری کو متوجہ کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے، جس کے تناظر میں یہ پیش رفت اہم قرار دی جا رہی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، پاکستان میں گزشتہ دو برسوں کے دوران فِن ٹیک شعبے میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔ سال 2025 کی پہلی ششماہی میں اس شعبے میں 52.5 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی، جبکہ نومبر 2025 تک ملک کی 450 فِن ٹیک کمپنیوں نے مجموعی طور پر 391 ملین ڈالر کا وینچر کیپیٹل حاصل کیا۔ تاہم، نقد لین دین کا زیادہ استعمال اور بنیادی ڈھانچے کی محدودیت اب بھی ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ میں رکاوٹ سمجھی جاتی ہے۔...

فتنۃ الخوارج نے فیڈرل کانسٹیبلری کے زخمی اہلکاروں

تصویر
 فتنۃ الخوارج نے فیڈرل کانسٹیبلری کے زخمی اہلکاروں کو لے جانے والی ریسکیو 1122 کی ایمبولینس کو آگ لگا کے ان مریضوں کو زندہ جلا دیا۔ آگ میں جلا کے شہید کیے جانے والے فیڈرل کانسٹیبلری کے تمام اہلکار خیبر پختونخوا کے مقامی تھے۔ خوارج نے اس واقعے کی پوری فلم بندی کر کے اُس کو سوشل میڈیا پر ڈال دیا۔ اس طرح کی بربریت سے خوارجین کا ایک ہی مقصد ہے کہ عوام میں خوف و دہشت پھیلائی جا سکے۔ رمضان کے مقدس مہینے میں خوارج کی جانب سے ایک سافٹ ٹارگٹ کو چنا جانا اور زخمیوں کے ساتھ ظلم ایک کھلی بربریت اور اسلام کے منافی عمل ہے۔ تفصیلات کے مطابق، 23 فروری 2026 کو کرک کے علاقے قلعہ شہیدان میں فیڈرل کانسٹیبلری کی پوسٹ پر فتنۃ الخوارج نے کواڈ کاپٹر سے حملہ کیا۔

فورسز نے ضلع پشین میں خفیہ اطلاعات

تصویر
 سکیورٹی فورسز نے ضلع پشین میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ 5 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران اپنے دستوں نے پورے تشکیلی گروہ کو مختلف ہتھیاروں سے مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک خودکش حملہ آور نے بزدلانہ طور پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا جبکہ مزید چار بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج کو ہلاک کر دیا گیا۔

میں پریس کانفرنس کے دوران مائیک ہیسن

تصویر
 کولمبو میں پریس کانفرنس کے دوران مائیک ہیسن نے کہا کہ کھلاڑی پر اعتماد ہیں، تیاری مکمل ہے، پر امید ہیں کہ کنڈیشنز کا بہتر انداز میں فائدہ اٹھائیں گے، انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہوتی ہے کہ بہترین ٹیم کو ہی میدان میں اتاریں، عثمان طارق کی غیر معمولی اسکلز ہیں، وہ بیک وقت اٹیک اور دفاع کر سکتا ہیں۔ پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ نے مزید کہا کہ بابر اعظم کو معلوم ہے کہ ہمیں ان سے کیا درکار ہے، ہمیں اسٹار بیٹر کی مڈل آرڈر میں ضرورت ہے، اُن کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کو نمیبیا کے خلاف 11ویں 12ویں اوور میں بھجوانے کا فائدہ نہیں تھا، اسٹار بیٹر کو معلوم ہے کہ اُن کا پاور پلے اسٹرائیک ریٹ 100 سے کم ہے۔ مائیک ہیسن نے یہ بھی کہا کہ فخر زمان ہمارے سکواڈ میں ہیں ان کی جب ضرورت ہو گی، وہ کھیلیں گے، یہاں اسپنرز کا کردار زیادہ رہا ہے، دیکھیں گے کہ کمبینیشن کیا بہتر رہتا ہے، انہوں نے کہا کہ سلمان آغا اس وقت اپ سیٹ تھے، جب وہ آؤٹ ہوئے اس کے سوا کوئی گفتگو نہیں ہوئی، ایشیا کپ کے بعد ہم بابر کو مخصوص رول کے لئے واپس لائے ہیں۔ ہیڈ کوچ نے کہا کہ بابر کے پاس مخصوص مہارت ہے اور کچھ وقت ایسے ہوتے ہیں، جب دوسر...
تصویر
 سکیورٹی فورسز کی لکی مروت میں کارروائی کے دوران 4خوارج مارے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے لکی مروت میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کی خوارج کے ٹھکانے پر موثر کارروائی کے دوران 4دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ ہلاک خوارج دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے،ان کے قبضے سے اسلحہ و ایمونیشن برآمد ہوا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔

باجوڑ میں سکیورٹی فورسز نے چیک پوسٹ پر دہشتگردوں

تصویر
 باجوڑ میں سکیورٹی فورسز نے چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 12 خوارج کو ہلاک کردیا جبکہ دہشتگردوں کے دھماکے میں 11 اہلکار شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 16 فروری کو ضلع باجوڑ میں فتنہ الخوارج نے بزدلانہ حملہ کیا جس کے بعد سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی جس میں 12 خوارج مارے گئے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ حملہ آور چیک پوسٹ کی سکیورٹی توڑنا چاہتے تھے مگر منصوبہ ناکام بنادیا گیا جس پر حملہ آوروں نے دھماکا خیز گاڑی چیک پوسٹ کی دیوار سے ٹکرائی اور اس کے نتیجے میں 11 سکیورٹی اہلکار بھی شہید ہوگئے

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

تصویر
 چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی سلامتی اور استحکام پاکستان کی سلامتی کا لازمی جزو ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر سے یو اے ای کے نائب حکمران اور مشیر قومی سلامتی شیخ طحنون بن زاید النہیان کی ابو ظبی میں ملاقات ہوئی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں باہمی تعاون خصوصاً معیشت، سرمایہ کاری اور سلامتی امور پر گفتگو کی گئی اور دونوں رہنماؤں نے خطے کی صورتحال، امن و سلامتی کے فروغ کے لیے مسلسل رابطوں پر زور دیا۔ یہ بھی پڑھیں:قرض واپسی، یو اے ای نے پاکستان کو 2 ماہ کا ریلیف دے دیا شعبہ تعلقات عامہ کا بتانا ہے کہ فیلڈ مارشل نے متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان کی مستقل حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا یہ تعاون دونوں برادر ممالک کے درمیان گہرے تاریخی تعلقات کا مظہر ہے۔ فیلڈ مارشل نے پاکستان میں معاشی و سماجی ترقی کے فروغ میں اماراتی قیادت کے تعمیری کردار کو سراہا اور کہا دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تاریخی تعلقات اور مضبوط تزویراتی شراکت داری ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف ڈیفنس فور...

وزیر طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی

تصویر
 وفاقی وزیر طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو اپنے بیٹوں سے فون پر بات کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے اور ان کی صحت کے پیش نظر انہیں ہسپتال منتقل کرنے اور میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ حکومت انسانی ہمدردی اور قانونی تقاضوں کو مقدم رکھتی ہے، ہر قیدی کو قانون کے مطابق سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، طارق فضل چودھری نے کہا کہ صحت جیسے حساس معاملے پر سیاست نہیں ہونی چاہئے۔ انھوں نے بتایا کہ پاکستان تحریکِ انصاف کو چاہیے بے بنیاد پروپیگنڈا یا سیاسی پوائنٹ اسکورنگ سے گریز کریں، حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کر رہے ہیں، اس معاملے کو سیاست کی نذر کرنے کے بجائے قومی سنجیدگی اور برداشت کا مظاہرہ کریں۔

موٹر وے پولیس نے تصدیق کی ہے کہ آج کراچی میں سپر

تصویر
  موٹر وے پولیس نے تصدیق کی ہے کہ آج کراچی میں سپر ہائی وے پر ڈی ایچ اے سٹی کے قریب انصاری پل (کاٹھور پل)پر آئل ٹینکر کا ٹائر پھٹنے سے ہونے والے حادثے میں چار گاڑیاں آپس میں ٹکرائیں۔ موٹر وے پولیس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ حادثے میں جو 4گاڑیاں آپس میں ٹکرائیں ان میں آئل ٹینکر، بس، وین اور ٹرالرشامل تھے۔ آئی جی موٹروے پولیس نے حادثہ کا نوٹس لے کر حادثہ کی وجوہات کے متعلق فوری رپورٹ طلب کر لی ہے۔ 

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف

تصویر
 ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف غزہ بورڈ آف پیس اجلاس میں شریک ہوں گے، اسحاق ڈار بھی وزیراعظم کے ہمراہ غزہ بورڈ آف پیس اجلاس میں شرکت کریں گے،کرکٹ میں سیاست ملوث کرنا یا اس کو ہتھیار بنانا افسوسناک ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ پاکستان بین الاقوامی ثالثی عدالت میں بھارت کے خلاف قانونی کارروائی کر رہا ہے، لیکن بھارت نے حاضری نہیں دی، انہوں نے واضح کیا کہ سندھ طاس معاہدہ دونوں ملکوں کے درمیان ایک مسلمہ بین الاقوامی معاہدہ ہے اور پاکستان اپنے پانی کے حقوق پر کسی سمجھوتے کو قبول نہیں کرے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ پاور ڈویژن

تصویر
 وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ پاور ڈویژن نیپرا کو سولر کے موجودہ صارفین کے کنٹریکٹ کے تحفظ کے حوالے سے فوراً نظر ثانی کی اپیل دائر کرے تاکہ موجودہ کنٹریکٹس کا ہر ممکن تحفظ یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سولر سے مستفید ہونے والے 4 لاکھ 66 ہزار صارفین کا بوجھ 3 کروڑ 76 لاکھ سے زائد صرف نیشنل گرڈ سے بجلی استعمال کرنے والے صارفین پر نہ پڑے۔ اس حوالے سے پاور ڈویژن جامع لائحہ عمل تشکیل دے۔ یہ بھی پڑھیں:2025ء میں خلیجی ممالک سے 38 ہزار پاکستانیوں کے ڈی پورٹ ہونے کا انکشاف واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت نیپرا کی جانب سے نئے ریگیولیشنز کے اجرا پر بلایا گیا اعلی سطح کا خصوصی اجلاس آج اسلام آباد میں ہوا، جس میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزرا احد خان چیمہ، عطااللہ تارڑ، علی پرویز ملک، سردار اویس خان لغاری، وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی، مشیر نجکاری محمد علی اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔

سینیٹ نے اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری میں کتابوں اور تعلیمی مواد پر پلاسٹک ریپنگ پر پابندی عائد کرنے کا بل منظور کر

تصویر
 سینیٹ نے اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری میں کتابوں اور تعلیمی مواد پر پلاسٹک ریپنگ پر پابندی عائد کرنے کا بل منظور کر لیا، یہ بل پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان کی طرف سے پیش کیا گیا تھا۔ سینیٹر شیری رحمان نے بل کی حمایت میں کہاکہ پلاسٹک ہمارے شہروں، دریاؤں اور برساتی نالوں کو بند کر رہا ہے، اور کتاب کو پلاسٹک میں لپیٹنا ماحول کے لیے نقصان دہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دنیا میں ہر سال 430 ملین ٹن پلاسٹک پیدا ہوتا ہے، جس میں سے صرف 9 فیصد ری سائیکل ہوتا ہے، جبکہ پاکستان میں سالانہ 30 ملین ٹن کچرا پیدا ہوتا ہے، مگر صرف 1 فیصد ری سائیکل ہوتا ہے۔ شیری رحمان نے کہاکہ پاکستان میں ہر سال 55 ارب پلاسٹک بیگز استعمال ہوتے ہیں اور ساحلی علاقوں میں زیادہ تر کچرا پلاسٹک پر مشتمل ہوتا ہے، انہوں نے خبردار کیاکہ پلاسٹک خوراک کی صورت میں انسانی جسم میں داخل ہو رہا ہے اور اس کے صحت پر سنگین اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ سینیٹر شیری رحمان نے مزید کہاکہ سینیٹ کے ارکان پہلے ہی شیشے کی بوتلیں استعمال کر کے مثال قائم کر چکے ہیں اور اب اس بل کے ذریعے ماحول دوست متبادل کو فروغ دینے اور قومی سطح پر ذمہ دارانہ رو...

کے ایکسپو سنتر میں پاکستان سپر لیگ کی ٹیم

تصویر
 لاہور کے ایکسپو سنتر میں پاکستان سپر لیگ کی ٹیم (سابق نام ملتان سلطانز) کی نیلامی مکمل ہوئی تو راولپنڈی کے "پنڈی وال" خوشی سے جھوم اٹھے جب ٹیم کی مینیجمنٹ کے حقوق حاصل کرنے والے ولی ٹیک کے مالک نے ٹیم کا نام راولپنڈی سے منسوب کرنے کا اعلان کر دیا۔  ولی ٹیک نے پی ایس ایل کی ٹیم کو ایک اعصاب شکن نیلامی میں 2 ارب 45 کروڑ روپے کی خطیر رقم کے ساتھ خریدنے میں کامیاب ہونے کے کچھ ہی لمحے بعد سٹیج پر بلائے جانے پر پہلا اعلان یہ کیا کہ وہ ٹیم کو راولپنڈی سے منسوب کرنے جا رہے ہیں۔ پی سی بی کے چئیرمی نمحسن نقوی نے ٹیم مینیجمنٹ کے حقوق حاصل کرنے میں کامیاب ہونے پر ولی ٹیک کے تقریب گاہ مین موجود اونر کو سٹیج پر بلا کر انہین ٹیم مینیجمنٹ کی علامتی چابی دی اور پی ایس ایل فیملی کا حصہ بننے پر مبارک باد پیش کی۔ اس موقع پر ولی ٹیک کے مالک نے سرپرائز اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا ہم ٹیم کو راولپنڈی سے منسوب کریں گے۔ انہوں نے کہا، ہم راولپنڈی کی گلیوں میں پلے بڑھے ہیں تو وہیں واپس جائیں گے ۔ راولپنڈی کے شہریوں کو سلینگ میں "پنڈی وال" کہا جاتا ہے۔ پنڈی وال یہ اعلان سن کر خوشی سے...

روس اور یوکرین کے درمیان 175 جنگی قیدیوں

تصویر
 روس اور یوکرین کے درمیان 175 جنگی قیدیوں کا تبادلہ ہوگیا، روس اور امریکی صدر کے درمیان ٹیلی فون پر رابطے کے بعد قیدیوں کے تبادلے کا اعلان ہوا جب کہ متحدہ عرب امارات نے روس اور یوکرین کے قیدیوں کے تبادلے میں ثالثی کردار ادا کیا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت کے بعد روس اور یوکرین نے 175 جنگی قیدیوں کا تبادلہ کیا۔ اس حوالے سے روسی وزارت دفاع نے قیدیوں کے تبادلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ روس نے 22 زخمی یوکرینی فوجیوں کو بھی رہا کردیا ہے۔ روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ان 22 افراد کو فوری طبی امداد کی ضرورت ہے اور انہیں خیر سگالی کے طور پر واپس بھیج دیا گیا ہے۔ یوکرین کے صدر ولادی میر زیلینسکی نے سماجی رابطے ک ویب سائٹ ’ایکس‘ پر ایک بیان میں اس تبادلے کو اپنی نوعیت کا سب سے بڑا واقعہ قرار دیا۔ انہوں نے قیدیوں کے تبادلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ 22 یوکرینی جنگجو شدید زخمی تھے جن پر روس نے من گھڑت جرائم کے لیے ظلم کیا، رہائی کے بعد فوجیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ روسی وزارت دفاع کی جان...

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ بھارتی

تصویر
 وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ بھارتی کٹھ پتلیوں کا حال انڈین طیاروں کی طرح ہوگا، معرکہ حق میں ذلت آمیز شکست کے بعد بھارت پراکیسز سے دہشت گردی کرا رہا ہے، عظیم قربانیوں کے نتیجے میں جلد کشمیر کی آزادی ممکن ہوگی۔ آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان عوام اور حکومت کی جانب سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے حاضر ہوا ہوں، سابق صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چودھری کی وفات پر غمزدہ ہیں،اس موقع پر مرحوم بیرسٹر سلطان محمود چودھری کے بلندی درجات کیلئے دعا بھی کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ جدوجہد آزادی کشمیر کے ہر قائد اور شہری کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں، کشمیری اپنے بچے تک قربان کر سکتے ہیں مگر حق آزادی سے دستبردار نہیں ہوسکتے، بابائے قوم نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا، یہ ہماری خارجہ پالیسی کی بنیاد ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کا پائیدار حل کشمیریوں کی امنگوں اور سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد سے ہی ممکن ہے، کشمیریوں کا حقوق خودارادیت کا مطالبہ پورا ہونے تک پاکستان اپنی حمایت جاری رکھے گا، مقبوض...

بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے چین کے

تصویر
 بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے چین کے ساتھ گلوان کی جنگ میں پیٹھ دکھائی، فوج نے مار کھائی، مودی نے اپنی فوج کو تنہا چھوڑا اور عوامی جمہوریہ چین کے ٹینکوں کے بھارتی علاقے میں گھسنے کا کوئی جواب دینا تو درکنار، اس صورتحال کا سامنا ہی نہیں کیا۔ بھارت کی فوج کے سربراہ نے پورا سچ عوام کو بتایا تو بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر خود ٹرول بن گئے، کتاب آن لائن سٹورز سے غائب کروا دی، ٹرول سچ کو دھندلانے کے لئےاپنی ہی فوج کے سربراہ کی ٹرولنگ کرنے لگے۔  بی جے پی کی ٹرولنگ کو دیکھ کر لوگ ایک دوسرے سے پوچھ رہے ہیں کہ آخر بھارتی آرمی چیف کی کتاب میں ایسا کیا لکھا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی ان کی دشمن ہو گئی ہے۔ بھارت کے سابق آرمی چیف کی کتاب میں دراصل گلوان کی جنگ میں چین کی حقیقی پوزیشن اور بھارتی حکومت کے بزدلی دکھا کر بھاگنے کا مکمل احوال لکھا ہے۔ بھارت کی پارلیمنٹ میں بی جے پی کی بے جا تنقید اور بحث نے سابق آرمی چیف کی کتاب کو شائع ہونے سے پہلے ہی عوام کی توجہ کا مرکز بنا دیا ہے بھارت میں سابق آرمی چیف جنرل منوج مکند نراوانے (ایم ایم نراوانے) کی آپ بیتی اور کیرئیر کے تجربات پر مبنی ک...

اسمبلی نے بلوچستان کے مختلف شہروں

تصویر
 قومی اسمبلی نے بلوچستان کے مختلف شہروں پر دہشت گردوں کے حملوں کے خلاف قرارداد منظور کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد نیٹ ورکس خواتین کا استحصال کر کے انہیں ریاست اور معاشرے کے خلاف استعمال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ایوان سے متفقہ طور پر منظور ہونے والی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان بلوچستان میں حالیہ دہشت گردانہ واقعات کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہے جن میں نہ صرف معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا گیا اور بلکہ خواتین کو بطور ہتھیار استعمال کرنے جیسے گھناؤنے اور غیر انسانی حربے اپنائے گئے۔