اشاعتیں

جنوری, 2026 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

بلوچستان میں فتنۃ الہندوستان کے 12 مقامات

تصویر
 بلوچستان میں فتنۃ الہندوستان کے 12 مقامات پر حملے ناکام بناتے ہوئے سیکیورٹی فورسز نے کارروائیوں میں 58 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ رات فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں نے بلوچستان کے 12 مختلف مقامات پر بزدلانہ حملے کیے، جس کے بعد سیکیورٹی فورسز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے بروقت اور مؤثر کارروائی کے نتیجے میں یہ تمام حملے ناکام بنا دیئے گئے۔ دہشتگردوں نے کوئٹہ، پسنی، مستونگ، نوشکی، گوادر سمیت 12 شہروں میں خودکش حملے کئے ، دہشتگردوں نے گوادر میں خضدار سے تعلق رکھنے والے ایک بلوچ مزدور خاندان کے 5 افراد کو بھی شہید کر دیا،فورسز کی جانب سے آپریشنز اور فضائی نگرانی جاری ہے۔

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم

تصویر
 چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بہاولپور گیریژن کا دورہ کیا، جدید ٹیکنالوجیز پر مبنی مشق کا مشاہدہ کیا اور قومی خودمختاری کے دفاع کے عزم کا اعادہ کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف کو بہاولپور گیریژن میں مختلف آپریشنل، تربیتی اور انتظامی سرگرمیوں پر بریفنگ دی گئی، جس میں بالخصوص ملٹی ڈومین وارفیئر کی تیاریوں پر توجہ مرکوز کی گئی۔ اس موقع پر چیف آف ڈیفنس فورس نے خیرپور ٹامیوالی (کے پی ٹی) میں فیلڈ ایکسرسائز اسٹیڈفاسٹ ریزولو کا مشاہدہ کیا، جس میں جدید ٹیکنالوجیز جیسے بغیر پائلٹ فضائی نظام (ڈرونز)، جدید نگرانی کے آلات، الیکٹرانک وارفیئر کے وسائل اور جدید کمانڈ اینڈ کنٹرول نظام کا باہمی انضمام شامل تھا، یہ مشق مسلح افواج کی ٹیکنالوجی پر مبنی ملٹی ڈومین آپریشنز پر توجہ کی عکاسی کرتی ہے۔

مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کے تناظر

تصویر
 مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کے تناظر میں سعودی عرب نے ایران کے حوالے سے اپنا مؤقف واضح کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ مملکت نہ اپنی فضائی حدود اور نہ ہی اپنی سرزمین کو ایران کے خلاف کسی بھی فوجی کارروائی کے لیے استعمال ہونے دے گی، یہ بات سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران کہی۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان کو یقین دلایا کہ سعودی عرب ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا مکمل احترام کرتا ہے اور خطے میں تنازعات کے حل کے لیے مکالمے کی حمایت کرتا ہے۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ولی عہد نے کہا کہ بات چیت کے ذریعے مسائل کا حل ہی خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کو فروغ دے سکتا ہے۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے سعودی عرب کے اس مؤقف کا خیرمقدم کرتے ہوئے مملکت کی جانب سے ایران کی خودمختاری کے احترام پر شکریہ ادا کیا،انہوں نے خطے میں امن و استحکام کے لیے سعودی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایران بین الاقوامی قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے جنگ کو روکنے کی ہر کوشش کی حمایت کرتا ہے۔ 

وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وادیِ

تصویر
 وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وادیِ تیراہ میں کوئی آپریشن نہیں ہو رہا۔ کے پی کی حکومت اپنی ناکامیاں فوج اور اس آپریشن پر ڈالنا چاہتی ہے جس کا وجود ہی نہیں۔ سردیوں میں انخلاء انوکھی چیز نہیں لیکن پی ٹی آئی حکومت نے اسے انوکھا بنا دیا۔ تیراہ میں جو کیمپس بنائے گئے وہ ناکافی ہیں، چار ارب روپے کے انتظامات نظر نہیں آرہے۔ یہ چار ارب روپے کہاں لگا، کتنا لگا، کتنا باقی ہے، یہ احتساب ہونا چاہیے۔ جس نوٹیفیکیشن کو واپس لینے کا مطالبہ کر رہے ہیں وہ نوٹیفیکیشن تو صوبائی حکومت کا اپنا ہے، واپس لینا ہے تو واپس لے لیں۔ خواجہ آصف نے کہا، تیراہ ویلی کے حوالے سے جو تنازعہ چل رہا، اس پر موقف دینے کے لیے پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا، تیراہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کر رہے ہیں۔ "وہاں کوئی آپریشن ہو ہی نہیں رہا". پاک افغان بارڈر پر جتنی وادیاں، علاقے ہیں، سخت سردیوں میں انخلاء ان علاقوں کی روٹین ہے۔

ریاستی اداروں اور آئین کے خلاف اشتعال

تصویر
 ریاستی اداروں اور آئین کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کرنے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ڈاکٹر امجد علی خان این اے 2 سوات ون سے رکن قومی اسمبلی ہیں اور سوات پولیس نے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق رکن قومی اسمبلی کے خلاف عدالتی احکامات کے تحت تھانہ کوکرئی میں مقدمہ درج کیا گیا، جس میں ان پر ریاستی اداروں اور آئین کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق درج کیے گئے مقدمے میں بغاوت، اشتعال انگیزی اور امن عامہ میں خلل ڈالنے کی دفعات شامل ہیں۔ درخواست گزار ساجد علی نے مقدمہ کے اندراج کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی

تصویر
 پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کا آئی سی سی کی جانب سے بنگلادیش کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر کرنے پر رد عمل سامنے آگیا۔ آئی سی سی کے فیصلے کے بعد لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ بنگلادیش بڑا اسٹیک ہولڈر ہے، اس کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے،انہوں نے کہا کہ آئی سی سی اجلاس میں بھی یہی کہا تھا کہ دہرا معیار نہیں ہونا چاہیے۔ آئی سی سی کے باضابطہ فیصلے کا انتظار ہے، ہمارے پاس بہت سے پلان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈکپ کے حوالے سے حکومت پاکستان جو فیصلہ کرے گی ہم وہ تسلیم کریں گے۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہم آئی سی سی سے زیادہ حکومت پاکستان کے فیصلے کے پابند ہیں۔

پارلیمنٹ کے مشرکہ اجلاس میں اپوزیشن کے شدید

تصویر
 پارلیمنٹ کے مشرکہ اجلاس میں اپوزیشن کے شدید احتجاج اور صدر مملکت کی جانب سے اعتراضات کے باوجود3 بلز منظور کرلیے گئے۔ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی صدارت میں مقررہ وقت سے 35 منٹ تاخیر سے شروع ہوا، جس میں قانون سازی کے متعدد اہم نکات زیر بحث آئے و اس موقع پر ایوان میں اپوزیشن کی جانب سے احتجاج بھی کیا گیا۔ مشترکہ اجلاس میں صدر مملکت کی جانب سے دانش اسکولز اتھارٹی بل اور گھریلو تشدد سے متعلق بل پر اعتراضات سامنے آئے، جن میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت دانش اسکولز اتھارٹی بنانے سے قبل صوبوں کے ساتھ مشاورت کرے۔ اسی طرح گھریلو تشدد سے متعلق بل کو مبہم قرار دیتے ہوئے تجویز کردہ سزاؤں پر بھی اعتراض کیا گیا اور کہا کہ گھریلو تشدد سے متعلق بل کو موجودہ شکل میں منظوری دینے کے بجائے اس پر دوبارہ غور کیا جائے۔ قومی کمیشن برائے انسانی حقوق ترمیمی بل منظور مشترکہ اجلاس میں قومی کمیشن برائے انسانی حقوق ترمیمی بل پیش کیا گیا، جو وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے ایوان میں پیش کیا۔ پیپلز پارٹی کی رکن شازیہ مری نے بل میں ترمیم پیش کی، جس کی حکومت نے حمایت کی۔ قومی کمیشن...

پاکستان کی وزارت خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان امریکہ

تصویر
 پاکستان کی وزارت خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بنائے ہوئے بورڈ آف پیس میں شامل ہو گا. اسلام آباد میں وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے آج بتایا کہ پاکستان نےغزہ میں پائیدار امن کےلیے ’بورڈ آف پیس‘ میں شمولیت کی دعوت قبول کرلی ہے۔  دفتر خارجہ کے ترجمان نے پاکستان کی جانب سے بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت قبول کرنے کی تصدیق آج کی ہے۔ اس سے پہلے باخبر حلقوں میں قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ پاکستان بورڈ آف پیس میں شامل ہو گا۔ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ اسحاق ڈار آج پہلے ہی سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں موجود ہیں، جہاں کہا جا رہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں بورڈ آف پیس کا بھی اجلاس ہو گا۔ اسلام آباد میں پاکستان کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے آج شام بتایا کہ پاکستان نے غزہ میں پائیدار امن کے قیام کے لیے بورڈ آف پیس (BoP) میں شمولیت کی دعوت قبول کی۔ امریکہ کے صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ کی جانب سے وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کو شمولیت کی دعوت دی گئی تھی۔ وزارتِ خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے کہا، صدر ٹرمپ کی دعوت کے جواب میں،...

پاکستان میں تیل اور گیس کے ذخائر کی بھاری

تصویر
 پاکستان میں تیل اور گیس کے ذخائر کی بھاری مقدار مل گئی۔ نئے ذخائر کی دریافت سے یومیہ اکتیس سو بیرل خام تیل اورآٹھ اعشاریہ ایک پانچ ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس ملے گی۔ آج اسلام آباد میں سرکاری ذرائع نے یہ خوشخبری سنائی کہ آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی ایل) نے خیبرپختونخوا کے علاقے سامانہ سُک اور شنواری فارمیشنز میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت کئے ہیں۔ او جی ڈی سی ایل کے اعلامیے میں کہا گیا شنواری فارمیشنز کے کنویں سے روزانہ3100 بیرل پٹرولیم اور 8.15 ایم ایم ایس سی ایف ڈی میتھین گیس نکلیں گے۔ او جی ڈی سی ایل حکام نے بتایا کہ بارگزی ایکس01 کنویں کی 5,170 میٹر گہرائی تک کھدائی کی گئی تو وہاں پہنچ کر گیس اور تیل کے ذخائر مل گئے۔ پٹرولیم اور میتھین کی یہ نئی دریافت پاکستان کو توانائی کی خودکفالت کی جانب لے جانے والا ایک اہم قدم ہے۔ اس کنویں سے پیداوار قومی پیداوار میں شامل ہونے کے ساتھ توانائی کی درآمدات پر انحصار کم کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔

کراچی کےگل پلازہ میں لگی آگ مکمل طورپربجھادی

تصویر
 کراچی کےگل پلازہ میں لگی آگ مکمل طورپربجھادی گئی ،سرچ آپریشن کے دوران مزید 8 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 15ہوگئی،74 لاپتہ افراد کی فہرست جاری کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق گل پلازہ میں لگنے والی آگ پر مکمل قابو پا لیا گیا ، جاں بحق افراد کی تعداد 15 ہو گئی، 20 سے زائد افراد زخمی ہیں جبکہ 74 لاپتہ افراد کی فہرست جاری کر دی گئی ۔ متاثرہ عمارت کے ملبے سے11ا فراد کی لاشیں اور 3 کے صرف اعضا مل سکے، خوفناک آگ پوری عمارت کو کھنڈر بنا کر تیسرے روز بجھ گئی، عمارت میں کولنگ کا عمل جاری ہے ، آگ بجھانے کیلئےواٹر کارپوریشن کی جانب سے 4لاکھ 31 ہزار گیلن پانی فراہم کیاگیا۔ عمارت کا 60 فیصد حصہ گر گیا عمارت کا 60 فیصد حصہ گر گیا باقی 40 فیصد بھی مخدوش ہو چکا جس کے کسی بھی وقت مکمل طور پر منہدم ہونے کا خدشہ ہے ،پاک بحریہ اور ریسکیو 1122 کے 22 فائر ٹینڈرزاور 15 واٹر باؤزرز نے آگ بجھانے میں حصہ لیا۔ مکمل آگ بجھنے کے بعد ملبہ ہٹانے کے لیے آپریشن شروع ہوگا۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہاہے کہ وزیراعظم

تصویر
 ترجمان دفترخارجہ نے کہاہے کہ وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر کی جانب سے غزہ کیلئے بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت دی گئی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کاکہناہے کہ پاکستان غزہ میں امن و سلامتی کیلئے عالمی کوششوں میں شریک رہے گا،وزیراعظم کو امریکی صدر کی جانب سے غزہ کیلئے بورڈ آف پیش میں شمولیت کی دعوت دی گئی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق غزہ میں پائیدار امن کیلئے بین الاقوامی تعاون کی ضرورت ہے، مسئلہ فلسطین کا دیرپا حل اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق ناگزیر ہے۔ تجزیہ نگاروں کے مطابق دنیا نے فلسطین پر پاکستان کے مستقل اور اصولی مؤقف کو تسلیم کر لیاہے ، دفترِ خارجہ نے بھی غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت کی تصدیق کر دی ہے۔  فلسطین میں جنگ کے خاتمے، انتظامی بحالی اور تعمیرِ نو کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سےغزہ پیش پلان اور اس کے تحت غزہ پیس بورڈجیسے مجوزہ انتظامی و سفارتی اقدامات زیرِ بحث ہیں، اسی تسلسل میں صدر ٹرمپ نے مختلف ممالک کے سربراہان کو دعوت نامے ارسال کیے ہیں تاکہ وہ اس مجوزہ امن بورڈ کا حصہ بنیں اور جنگ بندی کے بعد داخلی استحکام، امدادی کارروائیوں، بنیادی سہولیا...

پاکستان اور امریکی افواج کی مشترکہ

تصویر
 پاکستان اور امریکی افواج کی مشترکہ مشق انسپائرڈ گمبٹ سے دفاعی شراکت داری مزید مستحکم ہوگئی، امریکا نے پاکستان کے ساتھ مشترکہ مشق انسپائرڈ گمبٹ کو دفاعی تعلقات میں نئی جہت قرار دیا ہے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا گیا کہ رواں ہفتے امریکی اور پاکستانی فوج نے نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں مشق انسپائرڈ گمبٹ کے دوران تربیت مکمل کی۔ 

نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے آج اسلام آباد

تصویر
 نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے آج اسلام آباد میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے بین الاقوامی شعبے کی نائب وزیر محترمہ سن ہائی یان سے ملاقات کی۔ فارن منسٹر کے آفس مین ہونے والی اس اہم ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان چین دو طرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور باہمی تعاون بڑھانے کے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کی۔ وزارت خارجہ کے ذرائع نے بتایا کہ نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے پاکستان اور چین کے درمیان دوستی کے رشتے کو مزید مضبوط بنانے میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے کردار کو سراہا۔ اسحاق ڈار نے اس ماہ کے اوائل میں چین میں اپنی اور چین کے وزیرِ خارجہ وانگ یی کی جانب سے ملاقات اور پاکستان چین سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ کی تقریبات کے آغاز کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے لئے چین کے ساتھ سفارتی تعلقات کی پون صدی مکمل ہونے کی تقریبات بہت اہم ہیں۔ اسحاق ڈار نے مہمان رہنما کو بتایا کہ پاکستان میں ان تقریبات کا خیرمقدم کیا گیا۔

ورلڈ لبرٹی فنانشل کے وفد کی وزیراعظم

تصویر
 ورلڈ لبرٹی فنانشل کے وفد کی وزیراعظم سے ملاقات ،پاکستان کے ساتھ ڈیجیٹل ادائیگیوں کی جدت کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے اسلام آباد میں ورلڈ لبرٹی فنانشل، امریکہ کے وفد نے چیف ایگزیکٹو آفیسر زچری وٹکوف (Zachery Witkoff) کی قیادت میں ملاقات کی۔ نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار، چیف آف ڈیفنس فورسز و چیف آف آرمی سٹاف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، معاون خصوصی سید طارق فاطمی اور چیئرمین پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی بلال بن ثاقب نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے وزیراعظم نے ڈیجیٹل پاکستان کے لیے اپنے وژن کا اظہار کیا جس کا مقصد شہریوں کے لیے روابط، آسان رسائی اور شفافیت کو فروغ دینا ہے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ ڈیجیٹل ادائیگیوں میں اضافہ اور مالیاتی جدت پاکستان کی تیزی سے پھیلتی ڈیجیٹل معیشت کے اہم حصے ہیں۔

یو اے ای اور پاکستان کے درمیان پری امیگریشن

تصویر
 یو اے ای اور پاکستان کے درمیان پری امیگریشن کلیئرنس معاہدہ، پاکستانی مسافروں کے لیے بڑی سہولت اسلام آباد: پاکستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے درمیان 13 جنوری کو “پری امیگریشن کلیئرنس” سے متعلق ایک باضابطہ معاہدے پر دستخط کیے جائیں گے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس معاہدے کا مقصد پاکستانی شہریوں کے لیے یو اے ای کے سفر کو مزید آسان اور تیز تر بنانا ہے۔ معاہدے پر دستخط کے بعد پاکستانی شہریوں کی امیگریشن کلیئرنس روانگی سے قبل ہی پاکستان میں مکمل کر لی جائے گی، جس کے نتیجے میں یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن مراحل سے گزرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔ اس اقدام سے نہ صرف وقت کی بچت ہوگی بلکہ مسافروں کو سہولت اور بہتر سفری تجربہ بھی میسر آئے گا۔ یہ فیصلہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور یو اے ای کے اعلیٰ سطحی وفد کے درمیان ملاقات کے دوران کیا گیا۔ یو اے ای کے وفد کی قیادت ڈائریکٹر جنرل کسٹمز اینڈ پورٹ سیکیورٹی احمد بن لحج الفلاسی نے کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون، سفری سہولیات اور سیکیورٹی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزارت داخلہ کے مطابق یہ معاہدہ پاک...

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان تعلیمی

تصویر
 پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان تعلیمی میدان میں بھی معاہدہ طے پا گیا۔ ذرائع ایچ ای سی کے مطابق پہلے مرحلے میں 500 بنگلادیشی طلبا کو پاکستانی جامعات میں داخلے فراہم ہوں گے، طلبا کو مختلف شہروں میں مختلف یونیورسٹیز میں داخلے دیے جائیں گے۔ ذرائع ایچ ای سی کا کہنا ہے کہ بنگلادیش کے طلبا پاکستان میں اسکالرشپ پر اعلیٰ تعلیم حاصل کرسکیں گے، طلبا کو انڈرگریجویشن پروگرام میں فلی فنڈڈ داخلے دیے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان، بنگلادیش کے درمیان اسکالرشپ کو علامہ اقبال کے نام سے منسوب کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ داخلوں کے لیے بنگلادیشی طلبا کی بڑی تعداد نے انٹری ٹیسٹ میں شرکت کی تھی، ایچ ای سی کے تحت انٹری ٹیسٹ چٹاکانگ، ڈھاکا، راج شاہی میں منعقد کیے گئے تھے۔ ذرائع ایچ ای سی کے مطابق انٹری ٹیسٹ کے موقع پر بنگلادیشی نوجوانوں نے پاکستانی حکام کا گرمجوشی سے استقبال کیا، نوجوانوں نے پاکستانی حکام کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں تھیں۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آئندہ رمضان

تصویر
 وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آئندہ رمضان المبارک کے لیے متعلقہ اداروں کو سود مند پیکیج اور سفارشات مرتب کرنے کی ہدایت کر دی۔ وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی حکومت کے مجوزہ رمضان اور پچھلے سال رمضان پیکج کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن پر جائزہ اجلاس ہوا جس میں تمام متعلقہ اداروں اور وزارتوں کی پچھلے سال رمضان پیکج کی شفافیت پر مستند آڈٹ ادارے کی طرف سے رپورٹ پر ستائش کی گئی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پچھلے سال سے وفاقی حکومت نے غریب عوام کو رمضان پیکج کی بدولت ارزاں نرخوں پر اشیائے خورد و نوش کی فراہمی کے لیے شفاف نظام ترتیب دیا ہے، ملک میں کئی دہائیوں سے جاری یوٹیلٹی سٹورز کے ذریعے، مالی بے ضابطگیوں، بدنظمی اور غریبوں کے استحصال کا رائج نظام حکومت نے شفاف نظام میں تبدیل کر دیا۔

فیلڈ مارشل، چیف آف ڈیفنس فورسز

تصویر
 فیلڈ مارشل، چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر نے لاہور گریژن کا دورہ کیا، جہاں انہیں فورس کی آپریشنل تیاری، تربیتی معیار اور جنگی استعداد بڑھانے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ دورے کے دوران انہوں نے تربیتی مشقوں، جدید ٹیکنالوجیز اور فوجی سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے افسران اور جوانوں کے حوصلے اور کارکردگی کو سراہا۔ لاہور گریژن میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، NI (M)، HJ، COAS & CDF، کو فورس کی آپریشنل تیاری، تربیتی معیارات اور جنگی استعداد بڑھانے کے لیے کلیدی اقدامات پر جامع بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے ایک خصوصی فیلڈ ٹریننگ مشق کا مشاہدہ کیا جس میں جدید ترین ٹیکنالوجیز کو پیش کیا گیا جو مستقبل کے متحرک محاذ کے مطابق فوج کی جدت اور ہم آہنگی پر زور دیتی ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت

تصویر
 وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں کاروباری طبقے اور چھوٹے کسانوں کو قرض کی فراہمی سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سہولت کاری، معاشی شمولیت اور نجی شعبے کو قرضوں کی فراہمی کے موجودہ نظام پر بھی غور کیا گیا۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ زرعی شعبے کو قرض کی فراہمی کے طریقہ کار کو مزید سہل اور مؤثر بنانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ کسانوں کو بروقت مالی معاونت میسر آ سکے۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کو جدید زرعی ٹیکنالوجی کے حصول کے لیے قرضوں کی فراہمی میں ترجیح دی جائے، تاکہ زرعی پیداوار میں اضافہ ممکن ہو۔ شہباز شریف نے اجلاس میں اس بات پر بھی زور دیا کہ سروس پرووائیڈرز کو ترجیحی بنیادوں پر قرض فراہم کیا جائے، کیونکہ یہ شعبہ روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے لیے جامع پالیسی سازی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایم ایز ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔

پاک فضائیہ نے مقامی طور پر تیار کردہ

تصویر
 پاک فضائیہ نے مقامی طور پر تیار کردہ تیمور ویپن سسٹم کا کامیاب فلائٹ ٹیسٹ کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق تیمور ائیر لانچڈ کروز میزائل 600 کلومیٹر تک زمینی اور بحری اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ آئی ایس پی آر کا بتانا ہےکہ کم بلندی پر پرواز کی صلاحیت، دشمن کے ائیر اور میزائل ڈیفنس سسٹمزکو چکمہ دینے میں مؤثر ہے جب کہ تیمور کروز میزائل جدید نیویگیشن اور گائیڈنس سسٹم سے لیس ہے۔

پالتو طوطوں کے ڈیکلیئریشن دینے کی آخری تاریخ

تصویر
 پالتو طوطوں کے ڈیکلیئریشن دینے کی آخری تاریخ 5 جنوری 2026 مقرر کر دی گئی۔ پرسوں تک اپنے پالتو طوطوں کی رجسٹریشن نہ کروانے والوں کو قانونی نتائج کا سامنا کرنا پپالتو طوطوں کے ڈیکلیئریشن دینے کی آخری تاریخ 5 جنوری 2026 ڑ سکتا ہے۔ وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان نے آج بتایا ہے کہ پانچ جنوری کے بعد پالتو طوطوں کی رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی۔ وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ میں الیگزینڈرین، روز رنگڈ، سلیٹی سر اور گلابی سروالے طوطوں کی رجسٹریشن کروانا اب لازمی ہے۔ 5 جنوری کے بعد جو لوگ اپنے پالتو طوطوں کی رجسٹریشن نہیں کروائیں گے ان جرمانہ کیا جائے گا اور نئے قانون کے مطابق تادیبی کارروائی ہو گی۔ پنجاب کے وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ نئے قانون کے تحت اب تک ایک لاکھ سے زائد طوطے ڈیکلیئر کیے جا چکے ہیں۔ طوطوں کی ڈیکلیئریشن کی ڈیڈ لائن میں پہلے دو بار توسیع کی جا چکی ہے۔ پرسوں پانچ جنوری کے بعد مزید کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔ اور وائلڈ لائف کی ٹیمیں ان رجسٹرڈ پالتو طوطوں کے مالکان کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیں گی۔