مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کے تناظر


 مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کے تناظر میں سعودی عرب نے ایران کے حوالے سے اپنا مؤقف واضح کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ مملکت نہ اپنی فضائی حدود اور نہ ہی اپنی سرزمین کو ایران کے خلاف کسی بھی فوجی کارروائی کے لیے استعمال ہونے دے گی، یہ بات سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران کہی۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان کو یقین دلایا کہ سعودی عرب ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا مکمل احترام کرتا ہے اور خطے میں تنازعات کے حل کے لیے مکالمے کی حمایت کرتا ہے۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ولی عہد نے کہا کہ بات چیت کے ذریعے مسائل کا حل ہی خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کو فروغ دے سکتا ہے۔


ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے سعودی عرب کے اس مؤقف کا خیرمقدم کرتے ہوئے مملکت کی جانب سے ایران کی خودمختاری کے احترام پر شکریہ ادا کیا،انہوں نے خطے میں امن و استحکام کے لیے سعودی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایران بین الاقوامی قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے جنگ کو روکنے کی ہر کوشش کی حمایت کرتا ہے۔ 

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

آبنائے ہرمز میں 'خود تیل لے لو': ٹرمپ کا متنازعہ بیان جس نے اتحادیوں میں ہلچل مچا دی

خرطوم سے بیجنگ تک: سوڈان کی مسلم برادرہڈ پر امریکی دہشت گردی کا لیبل اور عالمی ردعمل

سوڈان میں اخوان المسلمین کو دہشت گرد قرار: ایک تاریخی فیصلہ؟