اشاعتیں

دسمبر, 2025 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

متحدہ عرب امارات جنوبی ایشیا میں خاموش

تصویر
متحدہ عرب امارات جنوبی ایشیا میں خاموش مگر مؤثر استحکام کی علامت بن کر ابھرا ہے۔ جب خطے کی معیشتیں دباؤ کا شکار ہوتی ہیں تو یو اے ای سرمایہ کاری، قرض معاونت اور متوازن سفارت کاری کے ذریعے سہارا دیتا ہے۔ مالی بحرانوں میں قابلِ اعتماد شراکت دار، بندرگاہوں، توانائی اور لاجسٹکس کے ذریعے عالمی منڈیوں سے جڑاؤ، اور عوام سے عوام تک اثرات—روزگار، ترسیلاتِ زر اور ورک فورس کی نقل و حرکت—یہ سب خطے میں طویل المدت استحکام کو مضبوط کرتے ہیں۔ جنوبی ایشیا میں یو اے ای کا کردار: بھارت: اسٹریٹجک ترقیاتی شراکت دار اور اہم سرمایہ کاری کی منزل پاکستان: بحران کے وقت معاشی استحکام دینے والا مضبوط سہارا سری لنکا: قرض کی تنظیمِ نو کے بعد بحالی کا قابلِ اعتماد ساتھی بنگلہ دیش: لیبر کوریڈور اور مستقبل کا توانائی سرمایہ کار مالدیپ: ترقیاتی فنانسنگ میں مضبوط پشت پناہی یہ ہے جنوبی ایشیا کے لیے یو اے ای کی مشترکہ کہانی استحکام، شراکت اور مستقبل کی تعمیر۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین اور سابق وزیر

تصویر
 پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ گڑھی خدا بخش کی قربانیوں کے بغیر بھارت سے جنگ میں فتح ممکن نہیں تھی۔ پاکستان سے شکست کھانے کے بعد فیلڈ مارشل کا نام سنتے ہی مودی چھپ جاتا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے یہ باتیں آج شام گڑھی خدا بخش میں بے نظیر بھٹو کی 18ویں برسی کے موقع پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔بلاول بھٹو نے گڑھی خدا بخش میں محترمہ بینظیر بھتو شہید کے مزار پر برسی کے سالانہ اجتماع میں ملک بھر سے آئےہوئے عقیدت مندوں کے جمِ غفیر سے خظاب کرتے ہوئے کہا، اس ایک سال کے دوران بڑی کامیابی یہ ہے کہ فوج اور قوم نے بھارت کو جنگ کے میدان میں شکست دی۔ انہوں نے کہا، مئی میں ہونے والی شکست کو بھارت ابھی تک ہضم نہیں کرپارہا۔ اب تو مودی ہمارے فیلڈ مارشل کا نام سُن کر چھپ جاتا ہے۔ چئیرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ جنگ میں فتح پورے پاکستان کی جیت ہے، اس جنگ میں فتح کے بعد پاکستان کو دنیا بھر میں قبولیت ملی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا، جنگ میں جیت گڑھی خدا بخش کی قربانیوں کے بغیر ممکن نہیں تھی کیونکہ پاکستان انہی قربانی...

متحدہ عرب امارات کے صدر اور وزیراعظم شہبازشریف

تصویر
 متحدہ عرب امارات کے صدر اور وزیراعظم شہبازشریف کے درمیان ملاقات ہوئی جس دوران نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے، ملاقات میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق اور دوطرفہ تعاون کے جاری منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ملاقات میں سرمایہ کاری،توانائی، انفرا اسٹرکچر اور آئی ٹی تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا جبکہ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تجارتی حجم بڑھانے پر ، عوامی روابط اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں شراکت داری وسعت دینے کا فیصلہ کیا گیا ۔ وزیراعظم اور صدر یو اے ای نے علاقائی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جبکہ باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ ملاقات میں امن،استحکام اور پائیدار ترقی کے مشترکہ اہداف پر اتفاق کیا گیا ۔

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل

تصویر
 وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی پاکستان کی ترقی کے لیے کی جانے والی کوششوں کے حوالے سے کوئی ابہام نہیں۔ برطانوی جریدے فنانشل ٹائمز کی جانب سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو کثیر الجہتی خارجہ پالیسی کا ماہر قرار دینے پر تبصرہ کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ برطانوی جریدے نے ڈپلومیسی اوربھارت کے ساتھ جنگ میں کامیابیوں کا کریڈیٹ فیلڈ مارشل عاصم منیر کو دیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی پاکستان کی ترقی کے لیے کی جانے والی کوششوں کے حوالے سے کوئی ابہام نہیں۔ ادھر وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے بھی تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ خارجہ پالیسی کی کامیابی شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کے سر ہے، خارجہ پالیسی سے پاکستان کا دنیا سے تعلق مضبوط ہوا ہے، چین امریکا ہمارے ساتھ کھڑا ہے جبکہ عرب ممالک بھی ہمارے ساتھ ہیں۔

سانحہ آرمی پبلک سکول (اے پی ایس) پشاور

تصویر
 سانحہ آرمی پبلک سکول (اے پی ایس) پشاور کو 11 سال مکمل ہوگئے، 2014ء میں آج ہی کے روز سفاک دہشت گردوں نے معصوم بچوں کو نشانہ بنایا تھا۔ 16 دسمبر 2014ء کو سفاک دہشتگردوں آرمی پبلک سکول پشاور میں معصوم طلبہ پر حملہ کرکے 132 بچوں، خواتین اساتذہ اور سٹاف سمیت 147 افراد کو شہید کر دیا تھا، سانحہ اے پی ایس کا درد ہر والدین اور پوری قوم کا درد ہے، یہ ایک ایسا سانحہ ہے جس نے نہ صرف پاکستانی قوم بلکہ پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا۔ دہشت گردوں کو افغانستان میں ٹریننگ دی گئی تھی، جو کہ آتشیں ہتھیار بھی افغانستان سے لے کر آئے تھے، 16 دسمبر 2014ء کو سفاک دہشت گرد صبح 11 بجے سکول میں داخل ہوئے اور معصوم بچوں پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی، خوارج نے بچوں کو چن چن کر قتل کیا۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم ، انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ

تصویر
 پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم ، انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ، تبادلہ مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت بھی کم ہو گئی۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان رہا ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 997 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 70 ، ہزار 862 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ یہ بھی پڑھیں:سڈنی واقعہ: ملزمان کی شناخت، تفصیلات سامنے آگئیں گزشتہ کاروبار ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ ، 69 ہزار 865 کی سطح پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ برقرار ہے ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 2 پیسے سستا ہو گیا جس سے ڈالر کی قیمت 280 روپے ، 30 پیسے پر آ گئی

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا

تصویر
 وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ فیض حمید کیخلا ف مزید کارروائی کی جائے گی،نواز شریف کو سازش کے تحت نا اہل کیا گیا۔ سیالکوٹ میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 12سال پہلے بانی پی ٹی آئی کا پراجیکٹ شروع کیا گیا، لاہور جلسے کا انتظام بھی نادیدہ ہاتھوں نے کیا تھا ۔ خواجہ آصف نے کہا کہ نواز شریف کو سازش کے تحت نا اہل کیا گیا ،نواز شریف کو من گھڑت الزامات پر نکالا گیا،فیض حمید کیخلا ف مزید کارروائی کی جائے گی ،پراجیکٹ بانی پی ٹی آئی پر اور بھی شخصیات کام کرتی رہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ملک کے ساتھ 4سال کھلواڑ کیا،فیض حمید کے ذریعے دھمکیاں آتی تھیں،فیض حمید اور بانی ایک دوسرے کیلئے لازمی ملزوم تھے ،فیض حمید ملک کے ساتھ بھیانک کھیل کھیلتے رہے ۔ وزیر دفاع نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی فیض حمید کا بینیفشری تھا،فیض حمید بانی پی ٹی آئی پراجیکٹ کے انچارج تھے۔

آئی ایم ایف کی کنٹری رپورٹ کے مطابق

تصویر
 آئی ایم ایف کی کنٹری رپورٹ کے مطابق ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کے مشن کے تحت اگلی قسط کیلئے میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسیز میں درجنوں نئی شرائط سامنے آگئی ہیں اور حکومت آئی ایم ایف کی نئی شرائط پر عملدرآمد کے لیے تیار ہے۔ حکومت نے آئی ایم ایف کو کھاد، زرعی ادویات، شوگراور سرجری آئٹمز پر ٹیکس کی یقین دہانی کرا دی، ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کے لیے کھاد اور زرعی ادویات پر 5 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لگائی جائے گی، ہائی ویلیو سرجری آئٹمز پر استنثیٰ ختم کر کے سیلز ٹیکس شرح عائد دی جائے گی۔ آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان نے اتفاق کیا ہے کہ ترقیاتی سکیموں میں کمی لائی جائے گی، شرائط میں اعلیٰ قیمت والی میٹھی اشیا اورایکسائز ڈیوٹی متعارف کرانا شامل ہے، حکومت بجلی کے شعبے میں ٹیرف ایڈجسٹمنٹ جاری رکھے گی۔

اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے

تصویر
 اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران انہوں نے بھارتی وزیر دفاع کے حالیہ متنازع اور نفرت انگیز بیان کی شدید مذمت کی اور کہا کہ پروپیگنڈے کے ذریعے حقائق کو مسخ نہیں کیا جا سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ افواجِ پاکستان ملک کے دفاع اور تحفظ کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہیں۔ ترجمان نے بریفنگ میں بتایا کہ انڈونیشیا کے صدر نے وزیر اعظم شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان کا حالیہ دورہ کیا، جہاں دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے، اس دوران وزیراعظم نے انڈونیشیائی صدر کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی تازہ صورتحال سے آگاہ کیا، جب کہ متعدد معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر بھی دستخط کیے گئے۔ طاہر حسین اندرانی کا کہنا تھا کہ رواں ہفتے ڈپٹی وزیراعظم کا ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کے ساتھ رابطہ ہوا، جب کہ سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کے ساتھ بھی ٹیلیفونک گفتگو کی گئی، دونوں روابط میں غزہ کی تازہ صورتحال پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)

تصویر
 چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کو تعلیم، صحت، روزگار اور انصاف تک حقیقی رسائی میں تبدیل کیا جائے۔ انسانی حقوق کے عالمی دن پر پیغام میں انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق جمہوریت کی روح ہیں، پیپلز پارٹی ہر پاکستانی کے وقار، آزادی اور مساوی حقوق کے لیے پُرعزم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق ہر فرد کو کسی مراعات یا طاقت کی بنیاد پر نہیں بلکہ صرف انسان ہونے کے ناطے ملتے ہیں، تمام اداروں اور شہریوں کو شہری آزادیوں کا محافظ بننا اور امتیاز کا خاتمہ کرنا ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمت مزید گر گئی،فی تولہ کتنے کا ہو گیا ؟ بلاول بھٹو نے کہا کہ جامع معاشرتی و معاشی ماحول تشکیل دینے کے لیے شہری آزادیوں کی پاسداری اور امتیاز کا خاتمہ ناگزیر ہے۔ آئیے، ہم قانون کی حکمرانی کو مضبوط کریں، آزادی کا تحفظ کریں اور یہ یقینی بنائیں کہ کوئی پیچھے نہ رہ جائے۔ 

علاقوں میں سموگ جبکہ چند مقامات پر دھند پڑنے کی توقع ہے ۔

تصویر
  آج رات موسم کی صورتحال محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے، پنجاب اور خیبر پختونخواکےمیدانی علاقوں میں سموگ جبکہ چند مقامات پر دھند پڑنے کی توقع ہے ۔    بدھ کے روز موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرداور خشک رہنے کی توقع ہے۔    خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح/ رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے، پشاور،صوابی،مردان، چارسدہ ،نوشہرہ ،ڈی آئی خان اور گردونواح میں صبح اوررات کے اوقات میں چند مقامات پر دھند پڑنے کی توقع ہے۔    پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، مری، گلیات اور گردو نواح میں موسم سرداور خشک جبکہ صبح/رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کی توقع ہے،سیالکوٹ،نارووال، لاہور،شیخوپورہ،گوجرانوالہ،گجرات، جہلم،ساہیوال،ملتان،خانیوال، کوٹ ادو،بہاولپور،رحیم یار خان،راجن پور اور گردونواح میں سموگ جبکہ صبح اوررات کے اوقات میں چند مقامات پر دھند پڑنے کا امکان ہے ۔

اکستان کو ایک ارب 20کروڑ ڈالر امداد کی

تصویر
 پاکستان کو ایک ارب 20کروڑ ڈالر امداد کی نئی قسط کی منظوری کے لیے آئی ایم ایف انتظامی بورڈ کا اجلاس آج ہوگا۔ پاکستان کو توسیعی فنڈ سہولت کے تحت ایک ارب ڈالر اور قدرتی آفات سے بچنے کی صلاحیت اور پائیدار ترقی کے لیے 20کروڑ ڈالر کی رقم دینے پر اجلاس میں غور ہوگا۔ آئی ایم ایف کی شرط تھی کہ بورڈ اجلاس سے پہلے پاکستان کرپشن اور گورننس کے تجزیے سے متعلق آئی ایم ایف رپورٹ جاری کرے جس کے بعد پاکستان یہ رپورٹ جاری کر چکا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:نوکریاں ہی نوکریاں ، بیروزگاروں کے بڑی خوشخبری آگئی آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان اکتوبر میں اسٹاف سطح کا معاہدہ طے پایا تھا جو 24 ستمبر سے 8 اکتوبر تک کراچی، اسلام آباد اور واشنگٹن میں مذاکرات کے بعد ممکن ہوا۔ مذاکرات میں پاکستان کی مالی کارکردگی، مالیاتی پالیسی، اصلاحات اور موسمیاتی اقدامات کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ آئی ایم ایف اسٹاف مشن پاکستان کی معاشی پیش رفت پر اطمینان ظاہر کر چکا ہے۔ آئی ایم ایف نے اپنی رپورٹ میں اسٹیٹ بینک کی سخت مالیاتی پالیسی کو سراہا ہے اور سفارش کی ہے کہ یہ سخت مالیاتی پالیسی آگے بھی جاری رکھی جائے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے پی ٹی آئی پر تنقید

تصویر
 وزیر دفاع خواجہ آصف نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ دشمن کی زبان بول رہے ہیں اور ہمارے شہدا کی بھی تضحیک کررہے ہیں۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ وہ شہدا کو احترام دیں اور دہشتگردوں کے لیے ہمدردی نہ دیکھائیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنی پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی کے لیے ‘محتاظ زبان’ استعمال کی لیکن مجھے آزادی ہے کہ اینٹ کا جواب پتھر سے دوں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان غیرسیاسی خاتون ہے لیکن جو گفتگو انہوں نے بھارتی میڈیا پر جاکر کی کیا وہ کوئی محب وطن پاکستانی کرسکتا ہے؟ دشمن ممالک نے بھی ہماری شہادتوں پر رنج کا اظہار کیا لیکن اندرون خانہ کچھ سیاسی لوگ وہ کردار ادا نہ کرسکے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ عمران خان ہر موضوع پر بات کرتا ہے لیکن پاک انڈیا جنگ کے دوران فوج کے حق میں کیوں نہیں بولا؟ اب کیسے کہہ سکتے ہیں کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کو یہ بات نہیں کرنی چاہیے؟۔ 

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی

تصویر
 فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری ہوگیا۔ وزارت دفاع نے صدر مملکت کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیاہے جس کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور آرمی چیف اور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی5سال کیلئے کی گئی ہے۔ چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن 5دسمبر کو جاری کیا گیا، صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 243 اور آرمی ایکٹ کی شق 8 اے کے تحت منظوری دی۔

جمعیت علماء اسلام (ف) کے ترجمان اسلم غوری

تصویر
 جمعیت علماء اسلام (ف) کے ترجمان اسلم غوری کا کہنا ہے کہ چھوٹے صوبوں اور جماعتوں کو اعتماد لئے بغیر ستائیسویں ترمیم کی منظوری ملک توڑنے کے مترادف ہے،اپنی حرکتوں سے باز آ جاؤ کہیں تمہاری حکومت قربان نہ کرنی پڑجائے۔علماء کرام مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں متحد ہیں ۔25 ہزار میں ضمیر نہیں خریدا جا سکتا ۔ ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے جے یو آئی اسلام آباد کی مجلس عمومی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام کا مشن دین محمدی کا تحفظ ہے ۔جے یو آئی پارلیمنٹ اور پارلیمنٹ سے باہر آئین ، اسلام اور پاکستان کے تحفظ کی جنگ لڑ رہی ہے ۔شریعت اور آئین سے متصادم کوئی قانون سازی نہیں ہونے دیں گے ۔ مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں کارکن حالات کا بھرپور مقابلہ کریں گے ۔حکمران پارلیمنٹ کے وقار کو مجروح کررہے ہیں ۔علماء کرام مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں متحد ہیں ۔پچیس ہزار میں ضمیر نہیں خریدا جا سکتا ۔اقتدار میں آنے والے اپنی کرسی کو مضبوط سمجھتے ہیں ،حکمران اختلافات پیدا کرکے مذہبی تصادم کو ہوا دیتے ہیں۔ ،ستائیسویں ترمیم سے متفقہ آئین کو متنازعہ بنایا گیا ہے۔،جمعیت علماء اسلام کا راست...

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق

تصویر
 امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور افغانستان فوجی تصادم کی نئی لہر کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق بھارت کے طالبان کے ساتھ بڑھتے رابطوں نے افغانستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ واشنگٹن پوسٹ کا کہنا ہے کہ امریکا، یوکرین جنگ اور افریقا کی خبروں کے ساتھ ساتھ ایشیا سے موصول ہونے والی تازہ رپورٹ کے مطابق بھارت کی طالبان کے ساتھ بڑھتی ہوئی سفارتی اور سیاسی رابطہ کاری نے افغانستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:سکھوں کی پاکستان سے محبت، بھارتی حکومت مشکل میں پڑ گئی مبصرین کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک ایک نئی فوجی محاذ آرائی کی طرف بڑھتے دکھائی دے رہے ہیں، اس صورتحال کے پس منظر میں منگل کے روز مشرقی افغانستان میں ہونے والے ایک فضائی حملے میں 9 بچوں سمیت کئی افراد کے جاں بحق ہونے کا واقعہ شامل ہے، جہاں سوگوار خاندان اپنے پیاروں کی قبروں پر مٹی ڈالتے دکھائی دیے۔ خطے میں تیزی سے بدلتی صورتحال نے ناصرف سرحدی سکیورٹی کو پیچیدہ بنا دیا ہے بلکہ علاقائی طاقتوں کے درمیان اثر و رسوخ کی نئی جنگ بھی نمایا...