پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین اور سابق وزیر


 پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ گڑھی خدا بخش کی قربانیوں کے بغیر بھارت سے جنگ میں فتح ممکن نہیں تھی۔ پاکستان سے شکست کھانے کے بعد فیلڈ مارشل کا نام سنتے ہی مودی چھپ جاتا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے یہ باتیں آج شام گڑھی خدا بخش میں بے نظیر بھٹو کی 18ویں برسی کے موقع پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔بلاول بھٹو نے گڑھی خدا بخش میں محترمہ بینظیر بھتو شہید کے مزار پر برسی کے سالانہ اجتماع میں ملک بھر سے آئےہوئے عقیدت مندوں کے جمِ غفیر سے خظاب کرتے ہوئے کہا، اس ایک سال کے دوران بڑی کامیابی یہ ہے کہ فوج اور قوم نے بھارت کو جنگ کے میدان میں شکست دی۔ انہوں نے کہا، مئی میں ہونے والی شکست کو بھارت ابھی تک ہضم نہیں کرپارہا۔ اب تو مودی ہمارے فیلڈ مارشل کا نام سُن کر چھپ جاتا ہے۔ چئیرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ جنگ میں فتح پورے پاکستان کی جیت ہے، اس جنگ میں فتح کے بعد پاکستان کو دنیا بھر میں قبولیت ملی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا، جنگ میں جیت گڑھی خدا بخش کی قربانیوں کے بغیر ممکن نہیں تھی کیونکہ پاکستان انہی قربانیوں کی وجہ سے ایٹمی قوت بنا۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

آبنائے ہرمز میں 'خود تیل لے لو': ٹرمپ کا متنازعہ بیان جس نے اتحادیوں میں ہلچل مچا دی

خرطوم سے بیجنگ تک: سوڈان کی مسلم برادرہڈ پر امریکی دہشت گردی کا لیبل اور عالمی ردعمل

سوڈان میں اخوان المسلمین کو دہشت گرد قرار: ایک تاریخی فیصلہ؟