کراچی ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ،
کراچی ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ، مسافروں کو مشکلات کا سامنا تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث آج کراچی سے روانہ ہونے والی متعدد ملکی و غیر ملکی پروازیں منسوخ کردی گئیں، جس کے باعث مسافروں کو شدید پریشانی اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق، منسوخ کی گئی پروازوں میں مختلف ایئرلائنز کی فلائٹس شامل ہیں، جن کا شیڈول متاثر ہوا۔ بین الاقوامی پروازوں میں تھائی ایئر ویز کی بانکوک جانے والی پرواز ٹی جی 342 اور اومان ایئر کی مسقط جانے والی پرواز ڈبلیو وائی 324 شامل ہیں۔ داخلی پروازوں میں ایئر سیال کی کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز پی ایف 125 اور کراچی سے لاہور جانے والی پرواز پی ایف 143 کو بھی منسوخ کر دیا گیا۔ اسی طرح، پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کی لاہور جانے والی پرواز پی 306 اور فلائی جناح کی اسلام آباد جانے والی پرواز نائن پی 672 بھی روانہ نہ ہو سکیں۔ مسافروں کی پریشانی پروازوں کی اچانک منسوخی کے باعث ایئرپورٹ پر موجود مسافر بے یقینی کا شکار ہو گئے۔ کئی مسافروں نے شکایت کی کہ انہیں پیشگی اطلاع نہیں دی گئی، جس سے ان کے اہم شیڈول متاث...