جمعیت علماء اسلام (ف) کے ترجمان اسلم غوری


 جمعیت علماء اسلام (ف) کے ترجمان اسلم غوری کا کہنا ہے کہ چھوٹے صوبوں اور جماعتوں کو اعتماد لئے بغیر ستائیسویں ترمیم کی منظوری ملک توڑنے کے مترادف ہے،اپنی حرکتوں سے باز آ جاؤ کہیں تمہاری حکومت قربان نہ کرنی پڑجائے۔علماء کرام مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں متحد ہیں ۔25 ہزار میں ضمیر نہیں خریدا جا سکتا ۔ ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے جے یو آئی اسلام آباد کی مجلس عمومی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام کا مشن دین محمدی کا تحفظ ہے ۔جے یو آئی پارلیمنٹ اور پارلیمنٹ سے باہر آئین ، اسلام اور پاکستان کے تحفظ کی جنگ لڑ رہی ہے ۔شریعت اور آئین سے متصادم کوئی قانون سازی نہیں ہونے دیں گے ۔ مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں کارکن حالات کا بھرپور مقابلہ کریں گے ۔حکمران پارلیمنٹ کے وقار کو مجروح کررہے ہیں ۔علماء کرام مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں متحد ہیں ۔پچیس ہزار میں ضمیر نہیں خریدا جا سکتا ۔اقتدار میں آنے والے اپنی کرسی کو مضبوط سمجھتے ہیں ،حکمران اختلافات پیدا کرکے مذہبی تصادم کو ہوا دیتے ہیں۔ ،ستائیسویں ترمیم سے متفقہ آئین کو متنازعہ بنایا گیا ہے۔،جمعیت علماء اسلام کا راستہ سازشوں کے ذریعے روکا جارہا ہے۔ مفتی اویس عزیز نے اپنے خطاب میں کہا کہ جے یو آئی اسلام آباد مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں متحد اور متفق ہے، اسلام آباد میں مساجد مدارس کی طرف آنکھ اٹھا کر دیکھنے والوں کو بھر پور جواب دیں گے ۔پارلیمنٹ میں تحفظ ختم نبوت کے سلسلے میں تاریخی کردار ادا کرنے پر قائد جمعیت اور پوری پارلیمانی جماعت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

آبنائے ہرمز میں 'خود تیل لے لو': ٹرمپ کا متنازعہ بیان جس نے اتحادیوں میں ہلچل مچا دی

خرطوم سے بیجنگ تک: سوڈان کی مسلم برادرہڈ پر امریکی دہشت گردی کا لیبل اور عالمی ردعمل

سوڈان میں اخوان المسلمین کو دہشت گرد قرار: ایک تاریخی فیصلہ؟