پاکستان کی وزارت خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان امریکہ
پاکستان کی وزارت خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بنائے ہوئے بورڈ آف پیس میں شامل ہو گا. اسلام آباد میں وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے آج بتایا کہ پاکستان نےغزہ میں پائیدار امن کےلیے ’بورڈ آف پیس‘ میں شمولیت کی دعوت قبول کرلی ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے پاکستان کی جانب سے بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت قبول کرنے کی تصدیق آج کی ہے۔ اس سے پہلے باخبر حلقوں میں قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ پاکستان بورڈ آف پیس میں شامل ہو گا۔ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ اسحاق ڈار آج پہلے ہی سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں موجود ہیں، جہاں کہا جا رہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں بورڈ آف پیس کا بھی اجلاس ہو گا۔ اسلام آباد میں پاکستان کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے آج شام بتایا کہ پاکستان نے غزہ میں پائیدار امن کے قیام کے لیے بورڈ آف پیس (BoP) میں شمولیت کی دعوت قبول کی۔ امریکہ کے صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ کی جانب سے وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کو شمولیت کی دعوت دی گئی تھی۔ وزارتِ خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے کہا، صدر ٹرمپ کی دعوت کے جواب میں، پاکستان نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2803 کے تحت غزہ امن منصوبے کے نفاذ کی حمایت کے لیے بورڈ آف پیس (BoP) میں شمولیت کا فیصلہ کیا۔ پاکستان اس امید کا اظہار کرتا ہے کہ اس فریم ورک کے قیام سے مستقل جنگ بندی کے نفاذ کے اقدامات کئے جائیں گے۔

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں
If you have any doubt .Please let me know