بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے چین کے
بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے چین کے ساتھ گلوان کی جنگ میں پیٹھ دکھائی، فوج نے مار کھائی، مودی نے اپنی فوج کو تنہا چھوڑا اور عوامی جمہوریہ چین کے ٹینکوں کے بھارتی علاقے میں گھسنے کا کوئی جواب دینا تو درکنار، اس صورتحال کا سامنا ہی نہیں کیا۔ بھارت کی فوج کے سربراہ نے پورا سچ عوام کو بتایا تو بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر خود ٹرول بن گئے، کتاب آن لائن سٹورز سے غائب کروا دی، ٹرول سچ کو دھندلانے کے لئےاپنی ہی فوج کے سربراہ کی ٹرولنگ کرنے لگے۔
بی جے پی کی ٹرولنگ کو دیکھ کر لوگ ایک دوسرے سے پوچھ رہے ہیں کہ آخر بھارتی آرمی چیف کی کتاب میں ایسا کیا لکھا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی ان کی دشمن ہو گئی ہے۔ بھارت کے سابق آرمی چیف کی کتاب میں دراصل گلوان کی جنگ میں چین کی حقیقی پوزیشن اور بھارتی حکومت کے بزدلی دکھا کر بھاگنے کا مکمل احوال لکھا ہے۔ بھارت کی پارلیمنٹ میں بی جے پی کی بے جا تنقید اور بحث نے سابق آرمی چیف کی کتاب کو شائع ہونے سے پہلے ہی عوام کی توجہ کا مرکز بنا دیا ہے
بھارت میں سابق آرمی چیف جنرل منوج مکند نراوانے (ایم ایم نراوانے) کی آپ بیتی اور کیرئیر کے تجربات پر مبنی کتاب پر بھارتیہ جنتا پارٹی کی ھکومت کے بھونپو تنقید کر رہے ہین تو اپوزیشن جماعتوں اور سمجھدار شہریوں نے اس کی حمایت کرنا شروع کر دی ہے۔ اس طرح یہ کتاب حکومت اور اپوزیشن کے درمیان تنازع کا باعث بن گئی ہے۔

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں
If you have any doubt .Please let me know