کے ایکسپو سنتر میں پاکستان سپر لیگ کی ٹیم
لاہور کے ایکسپو سنتر میں پاکستان سپر لیگ کی ٹیم (سابق نام ملتان سلطانز) کی نیلامی مکمل ہوئی تو راولپنڈی کے "پنڈی وال" خوشی سے جھوم اٹھے جب ٹیم کی مینیجمنٹ کے حقوق حاصل کرنے والے ولی ٹیک کے مالک نے ٹیم کا نام راولپنڈی سے منسوب کرنے کا اعلان کر دیا۔
ولی ٹیک نے پی ایس ایل کی ٹیم کو ایک اعصاب شکن نیلامی میں 2 ارب 45 کروڑ روپے کی خطیر رقم کے ساتھ خریدنے میں کامیاب ہونے کے کچھ ہی لمحے بعد سٹیج پر بلائے جانے پر پہلا اعلان یہ کیا کہ وہ ٹیم کو راولپنڈی سے منسوب کرنے جا رہے ہیں۔ پی سی بی کے چئیرمی نمحسن نقوی نے ٹیم مینیجمنٹ کے حقوق حاصل کرنے میں کامیاب ہونے پر ولی ٹیک کے تقریب گاہ مین موجود اونر کو سٹیج پر بلا کر انہین ٹیم مینیجمنٹ کی علامتی چابی دی اور پی ایس ایل فیملی کا حصہ بننے پر مبارک باد پیش کی۔ اس موقع پر ولی ٹیک کے مالک نے سرپرائز اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا ہم ٹیم کو راولپنڈی سے منسوب کریں گے۔ انہوں نے کہا، ہم راولپنڈی کی گلیوں میں پلے بڑھے ہیں تو وہیں واپس جائیں گے ۔ راولپنڈی کے شہریوں کو سلینگ میں "پنڈی وال" کہا جاتا ہے۔ پنڈی وال یہ اعلان سن کر خوشی سے جھوم اٹھے، یہ اعلان سب کے لئے سرپرائز تھا۔

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں
If you have any doubt .Please let me know