وزیراعظم شہباز شریف نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات میں اسرائیلی حملے کی مذمت
وزیراعظم شہباز شریف نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات میں اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے قطر کی مکمل حمایت اور یکجہتی کا اعادہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق دوحہ میں ہنگامی عرب اسلامی سربراہ اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف اور امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی شریک تھے۔ ملاقات میں وزیراعظم نے 9 ستمبر کو دوحہ کے رہائشی علاقے پر اسرائیلی حملے کی پاکستان کی شدید مذمت کا اعادہ کیاجس کے نتیجے میں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں اور متعدد افراد زخمی ہوئے۔
اس نازک وقت میں قطر کے ساتھ پاکستان کی ہرممکن حمایت اور یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے وزیراعظم نے 9 ستمبر کو اسرائیل کے حملے کو قطر کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی اور بین الاقوامی قانون کی سنگین پامالی قرار دیا۔ گزشتہ ہفتے دوحہ کے دورے کے دوران امیر قطر سے اپنی حالیہ ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور قطر کے برادرانہ، تاریخی اور پائیدار تعلقات آنے والے دنوں میں مزید مضبوط ہوں گے۔

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں
If you have any doubt .Please let me know