ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل


 ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے مری کے تعلیمی اداروں کا دورہ کیا اور طلبہ کے ساتھ معلوماتی گفتگو کی۔


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل کے ساتھ خصوصی نشست میں آرمی پبلک سکول، کونوینٹ جیسس اینڈ میری اور پریزنٹیشن کونوینٹ کے طلبہ اور اساتذہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر طلبہ نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ سوال جواب بھی کئے، نشست کے اختتام پر طلبہ نے اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔ یہ بھی پڑھیں:امریکی سرمایہ کاروں کی دلچسپی ،کراچی پورٹ سے بڑی خبر آگئی طلبہ کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان قوم کا فخر ہیں، پاک افواج نے ہر مشکل گھڑی میں وطن کا دفاع کیا ہے اور ہمیشہ کرتی رہیں گی، نوجوان نسل پر امید ہے کہ پاکستان کا مستقبل نہایت روشن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بطور طلبہ ہمیں ملک دشمن پروپیگنڈا اور جھوٹی معلومات سے بچنا ہوگا، پاک فوج ہم سے ہے اور ہم پاک فوج سے ہیں۔ اس موقع پر اساتذہ کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل اپنی فکری ذمہ داری کو بروئے کار لاتے ہوئے ملک کی ترقی میں کردار ادا کرے۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

آبنائے ہرمز میں 'خود تیل لے لو': ٹرمپ کا متنازعہ بیان جس نے اتحادیوں میں ہلچل مچا دی

خرطوم سے بیجنگ تک: سوڈان کی مسلم برادرہڈ پر امریکی دہشت گردی کا لیبل اور عالمی ردعمل

سوڈان میں اخوان المسلمین کو دہشت گرد قرار: ایک تاریخی فیصلہ؟