فورسز نے لوئر دیر کے علاقے لال قلعہ میدان میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس


 سیکیورٹی فورسز نے لوئر دیر کے علاقے لال قلعہ میدان میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا،شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 10 بھارتی سپانسرڈ خوارج ہلاک کر دیے گئے،شدید فائرنگ کے دوران پاک دھرتی کے 7 بہادر سپوت شہادت کے رتبے پر فائز ہوئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء نے معصوم شہریوں کی جانیں بچاتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا جنہیں بھارتی سرپرست خوارج نے یرغمال بنایا تھا،شہداء میں نائیک عبدالجلیل (39، شمالی وزیرستان) نائیک گل جان (38، لکی مروت) لانس نائیک عظمت اللہ (28، لکی مروت)

سپاہی عبدالمالک (28، خیبر) سپاہی محمد امجد (27، مالاکنڈ) سپاہی محمد داؤد (23، صوابی) سپاہی فضل قیوم (21، ڈیرہ اسماعیل خان) شامل ہیں۔


 آئی ایس پی آر نے بتایا کہ انٹیلی جنس رپورٹس نے ان بھیانک وارداتوں میں افغان شہریوں کی براہِ راست مداخلت کی تصدیق کر دی ہے،پاکستان کو عبوری افغان حکومت سے توقع ہے کہ وہ اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گی،علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی بھارتی سرپرست خوارج کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔ آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ پاکستانی سیکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی سرپرست دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپوتوں کی قربانیاں اس عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

آبنائے ہرمز میں 'خود تیل لے لو': ٹرمپ کا متنازعہ بیان جس نے اتحادیوں میں ہلچل مچا دی

خرطوم سے بیجنگ تک: سوڈان کی مسلم برادرہڈ پر امریکی دہشت گردی کا لیبل اور عالمی ردعمل

سوڈان میں اخوان المسلمین کو دہشت گرد قرار: ایک تاریخی فیصلہ؟