پنجاب میں تباہی مچانے کے بعد سیلابی ریلہ سندھ
پنجاب میں تباہی مچانے کے بعد سیلابی ریلہ سندھ میں داخل ہوگیا جس کے پیش نظر کچے کے علاقوں سے رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے۔ کشمور کے کچے کے علاقے سے رہائشیوں کو کشتیوں کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے جبکہ دادو کےکچے کے مکینوں نے علاقہ خالی کرنے سے انکار کردیا۔ کبیروالا میں سیلاب کی تباہ کاریاں
دریائے راوی کی بے رحم موجوں کو تو قرار آگیا مگر تباہ کاریاں پھیل گئیں، ایک طرف تو سیلاب متاثرین بے یارو مددگار دوسری طرف پانی تھانہ حویلی کورنگا کے اندر بھی موجود ہے ۔ اوچ شریف میں بھی تباہی
دریائے ستلج دریائے چناب اور دریائے راوی نےاوچ شریف کے نواحی علاقے موضع گمانی میں سیلاب نے تباھی مچا دی ہے ،رہنے کو گھر بچا نہ ہی فصلیں، علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ کہ انتظامیہ کی جانب سے کوئی خیمے ہیں اور نہ کسی قسم کا کوئی ریلیف دیا گیا ہے ۔ چاچڑاں شریف میں 72 بستیوں کی بجلی سپلائی کاٹ دی گئی خان پور دریائے سندھ چاچڑاں شریف کے مقام پر دریائی علاقے سیلاب کی زد میں ہیں ، میپکو کی طرف سے 72 بستیوں کی بجلی سپلائی کاٹ دی گئی، ایکسیئن میپکو اقبال بھٹو نے اعلی افسران کے ہمرہ دریائی علاقوں کا دورہ کیا انکا کہنا تھا سیلاب ختم ہونے کے بعد بجلی کا نظام بحال کیا جائے گا ۔

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں
If you have any doubt .Please let me know