سیلاب سے جنوبی پنجاب میں تباہ کاریاں
سیلاب سے جنوبی پنجاب میں تباہ کاریاں جاری ،بپھرے پانی نے کچے پکے مکانات ملیامیٹ کردیئے، جگہ جگہ تباہی و بربادی کی داستانیں،ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ادارے ہائی الرٹ پر ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے دریاؤں میں چھوڑے گئے اضافی پانی نے پنجاب کے جنوبی علاقوں میں تباہی مچا دی، دریائے ستلج، راوی اور چناب میں شدید طغیانی کے باعث کئی بند ٹوٹ گئے اور مزید درجنوں دیہات زیر آب آگئے۔ ملتان کو پھر خطرہ ملتان میں دریائے چناب کا پانی گیج لیول 414 فٹ سے کم ہوکر 412.90 فٹ پر آ گیا ہےلیکن خطرہ ابھی مکمل طور پر ختم نہیں ہوا، ہیڈ تریموں سے ساڑھے تین لاکھ کیوسک کا سیلابی ریلا (352,529 کیوسک) ملتان کی جانب بڑھ رہا ہے، جس کے باعث دوبارہ تباہی کا خدشہ ہے، ضلعی محکوں کو مکمل طور پر الرٹ کر دیا گیا ۔

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں
If you have any doubt .Please let me know