گلگت بلتستان کے ضلع استور میں آلودہ پانی پینے سے سیکڑوں افراد متاثر ہوگئے۔


 گلگت بلتستان کے ضلع استور میں آلودہ پانی پینے سے سیکڑوں افراد متاثر ہوگئے۔


ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) استورکے مطابق آلودہ پانی سے متاثرہ 400 افرادہسپتال لائے گئے، مختلف علاقوں میں طبی کیمپ بھی لگائے گئے ہیں،ڈی سی استور کے مطابق متاثرہ افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال عیدگاہ اور گوریکورت سمیت مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق متاثرین میں بڑی تعداد بچوں اور خواتین کی ہے، ضلع بھر میں آج تعلیمی ادارے بند رہے، انہیں کل بھی بند رکھنے کا اعلان کردیا گیا۔ ڈی سی استور کے مطابق راما واٹر سپلائی لائن میں لیکیج کے باعث مختلف مقامات پر گندگی شامل ہونے سے پانی مضر صحت ہوا ہے،ضلعی انتظامیہ کے اعلامیے کے مطابق راما واٹر سپلائی اسکیم سے ضلعی ہیڈ کوارٹر سمیت 6 شہری علاقوں کو پانی سپلائی کیا جاتا ہے۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

آبنائے ہرمز میں 'خود تیل لے لو': ٹرمپ کا متنازعہ بیان جس نے اتحادیوں میں ہلچل مچا دی

خرطوم سے بیجنگ تک: سوڈان کی مسلم برادرہڈ پر امریکی دہشت گردی کا لیبل اور عالمی ردعمل

سوڈان میں اخوان المسلمین کو دہشت گرد قرار: ایک تاریخی فیصلہ؟