اگست 2025 میں افغانستان سے پاکستان کی درآمدات


 اگست 2025 میں افغانستان سے پاکستان کی درآمدات میں ماہانہ بنیاد پر 50 فیصد اضافہ اور پاکستان کی افغانستان سے اگست 2025 میں سالانہ بنیاد پر درآمدات میں 16فیصد اضافہ ہوا ہے۔


ذرائع کے مطابق پاکستان کی افغانستان سے اگست 2025 میں سالانہ بنیاد پر درآمدات میں 16فیصد اضافہ،جولائی، اگست 2025 میں افغانستان سے پاکستان کی درآمدات 8فیصد بڑھیں،پاکستان کی گذشتہ ماہ افغانستان سے درآمدات کا حجم 5 کروڑ50 لاکھ ڈالرز رہا،جولائی2025 میں افغانستان سے پاکستان کی امپورٹس 3 کروڑ 70لاکھ ڈالرز تھیں، اگست2024 میں افغانستان سے پاکستان کی درآمدات 4 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز تھیں۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ مالی سال کےپہلے2 ماہ میں پاکستان کی افغانستان سے درآمدات 9 کروڑ 10لاکھ ڈالرز رہیں، اگست2025 میں سالانہ اور ماہانہ بنیاد پر افغانستان کے لیے پاکستانی برآمدات میں کمی،گزشتہ ماہ افغانستان کےلیےپاکستانی برآمدات میں ماہانہ بنیاد پر 13فیصد کمی ہوئی،اگست 2025 میں سالانہ بنیاد پر افغانستان کے لیے برآمدات میں ایک فیصد کمی ہوئی،جولائی، اگست بھی افغانستان کے لیے پاکستانی برآمدات میں ایک فیصدکی کمی ہوئی،اگست2025 میں افغانستان کے لیے پاکستانی برآمدات 8کروڑ80 لاکھ ڈالرز رہیں، مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں افغانستان کے لیے پاکستانی برآمدات 19 کروڑ ڈالرز رہیں۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

آبنائے ہرمز میں 'خود تیل لے لو': ٹرمپ کا متنازعہ بیان جس نے اتحادیوں میں ہلچل مچا دی

خرطوم سے بیجنگ تک: سوڈان کی مسلم برادرہڈ پر امریکی دہشت گردی کا لیبل اور عالمی ردعمل

سوڈان میں اخوان المسلمین کو دہشت گرد قرار: ایک تاریخی فیصلہ؟