وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 27 ویں
وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم سے متعلق ہمارے نمبر پورے ہیں، چاہتے ہیں مشاورت کے ساتھ ترمیم آئے
نجی ٹی وی سے گفتگو میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ آئینی ترمیم کی تمام شقوں پر اتفاق نہیں ہو سکا ہے، عرفان صدیقی بیمار ہیں وہ نہیں آ سکتے ، اللہ کرے ترمیم آج ہی سینیٹ سے منظور ہو جائے۔ صحافی کے اس سوال پر کہ کیا ترمیم عوام کے حق میں بھی ہو گی؟ جس پر خواجہ آصف نے کہا کہ اگر کوئی تجویز ہے تو بتائیں منظور کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں:شعیب ملک کی ثنا جاوید سے علیحدگی؟ نئی تصاویر نے پول کھول دیا انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان کے ساتھ مذاکرات ناکام ہو گئے ہیں ، افغانستان کیساتھ کشیدگی میں اضافہ ہو سکتا ہے، دہشتگردوں نے صوبے بانٹے ہوئے ہیں، کابل حکومت کا کنٹرول سارے ملک پر نہیں۔

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں
If you have any doubt .Please let me know