پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق


 پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور مصر کے وزیرِ خارجہ محمد احمد بدر عبدالعاطی نے اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سیاسی، معاشی، دفاعی اور ثقافتی تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم اور غزہ، کشمیر، افغانستان اور علاقائی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ مصری وزیرِ خارجہ کا دورہ دونوں ممالک کے تاریخی، مذہبی اور دوستانہ تعلقات کا مظہر ہے،ملاقات میں دوطرفہ تجارت بڑھانے اور نئے تعاون کے شعبوں پر اتفاق ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ موجودہ تجارت کا حجم 300 ملین ڈالر ہے، جسے بڑھانے کے لیے پاکستان مصر کو 250 بزنس ہاؤسز کی فہرست فراہم کرے گا جو 6 ماہ میں 500 تک بڑھا دی جائے گی،پاکستان مصر بزنس کونسل اور پاکستان مصر بزنس فورم قائم کیے جائیں گے، جن کا پہلا اجلاس اگلے سال قاہرہ میں ہوگا۔ انہوں نے الازہر یونیورسٹی کے لیے اسکالرشپس میں اضافے پر مصر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہاں پاکستانی علما کو انتہا پسندی کے خاتمے سے متعلق قرآن و سنت کی روشنی میں تربیت دی جائے گی، کہا کہ ہم جامعہ الازہر کو یہاں انتہا پسندی کی روک تھام کے لیے انگیج کر سکتے ہیں۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

آبنائے ہرمز میں 'خود تیل لے لو': ٹرمپ کا متنازعہ بیان جس نے اتحادیوں میں ہلچل مچا دی

خرطوم سے بیجنگ تک: سوڈان کی مسلم برادرہڈ پر امریکی دہشت گردی کا لیبل اور عالمی ردعمل

سوڈان میں اخوان المسلمین کو دہشت گرد قرار: ایک تاریخی فیصلہ؟