پشاور کے سی ٹی ڈی تھانے میں پیش آنے والے واقعے
پشاور کے سی ٹی ڈی تھانے میں پیش آنے والے واقعے سے متعلق ابتدائی تفتیش کے مطابق دھماکا سی ٹی ڈی مال خانے میں شارٹ سرکٹ سے ہوا۔
ترجمان کے مطابق پولیس اور سکیورٹی فورسزکے بروقت رسپانس اور حکمت عملی سے مزید تباہی نہیں ہو سکی، دھماکے سے ایک سی ٹی ڈی پولیس اہلکار شہید اور دو زخمی ہوئے۔ یہ بھی پڑھیں:آپریشن سندور میں ناکامی،مودی کی خاموشی پرپورا بھارت سیخ پا ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ آئی جی کے پی ذوالفقار حمید نے ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی سے 5 دن میں دھماکے کی تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔ دوسری جانب دھماکے میں جاں بحق پولیس اہلکار بلال خان کی نماز جنازہ پولیس لائنز پشاور میں ادا کردی گئی، نماز جنازہ میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کنڈی اور آئی جی ذوالفقار حمید نے شرکت کی۔

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں
If you have any doubt .Please let me know