پاکستان کے اولمپک ہیرو ارشد ندیم نے ایک بار پھر تاریخ رقم کر دی
ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں جیولن تھرو کا گولڈ میڈل جیت لیا
24 پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ اتھلیٹ ارشد ندیم نے ہفتہ کے روز ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جیولن تھرو میں سونے کا تمغہ جیت لیا۔
فائنل مقابلے میں ارشد ندیم کی سب سے بڑی تھرو 86.40 میٹر ریکارڈ کی گئی، جبکہ ان کی ابتدائی تھروز بالترتیب 85.57 میٹر، 76.80 میٹر اور 75.64 میٹر رہیں۔
سری لنکا کے رومیش تھرانگا پاتھیرج (82.28 میٹر) اور چین کے ہو ہاوران (80.93 میٹر) ارشد کے پیچھے رہے۔
جب ارشد ندیم میدان میں اترے تو اسٹیڈیم "دل دل پاکستان" کے نعروں اور وطن سے محبت کے جذبے سے گونج اٹھا۔ وہ تھرو کے آخری نمبر پر تھے لیکن اپنی بھرپور توانائی اور مہارت سے میدان مار لیا۔
ارشد ندیم، جنہوں نے گزشتہ سال پیرس میں 92.97 میٹر کی تھرو سے اولمپک ریکارڈ قائم کیا تھا، اس وقت زبردست فارم میں ہیں اور آئندہ مقابلوں کے لیے سنجیدہ دعویدار سمجھے جا رہے ہیں۔
مقابلے کے بعد ارشد ندیم نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی دعائیں اور حمایت ان کے لیے بہت اہم ہیں، اور وہ آئندہ بھی ملک کا نام روشن کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
اب وہ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کی تیاری کے لیے جلد انگلینڈ روانہ ہوں گے جو ستمبر میں منعقد ہوگی۔ ان کا ہدف ہے کہ وہ ایک اور عالمی سطح پر میڈل اپنے نام کریں۔

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں
If you have any doubt .Please let me know