چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) لیفٹیننٹ جنرل انعام


 چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر نے کہا ہے کہ ملک اس وقت مون سون کے ساتویں سپیل سے گزر رہا ہے، مزید دو سپیل آئیں گے، گلیشیئرز پگھلنے سے گلگت اور کشمیر کو خطرہ ہے، اسلام آباد اور راولپنڈی بھی متاثر ہوگا۔ وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک اور وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑ کے ہمراہ میڈیا بریفنگ کے دوران چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر کا کہنا تھا کہ پاکستان مون سون کے ساتویں سپیل سے گزر رہا ہے، کلائمیٹ چینج کی وجہ سے ہمارے گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں، آئندہ سالوں میں گلیشیئرز پگھلنے کا سلسلہ تیز ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلیشیئرز پگھلنے سے گلگت بلتستان اور کشمیر کو خطرہ ہے، اسلام آباد اور راولپنڈی بھی متاثر ہوگا، خیبرپختونخوا میں کلاؤڈبرسٹ نے مون سون کو سیریس کر دیا ہے، ہم 2022 میں بھی سیلابی صورتحال کو دیکھ چکے ہیں۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

آبنائے ہرمز میں 'خود تیل لے لو': ٹرمپ کا متنازعہ بیان جس نے اتحادیوں میں ہلچل مچا دی

خرطوم سے بیجنگ تک: سوڈان کی مسلم برادرہڈ پر امریکی دہشت گردی کا لیبل اور عالمی ردعمل

سوڈان میں اخوان المسلمین کو دہشت گرد قرار: ایک تاریخی فیصلہ؟