پنجاب حکومت نے چینی کی سپلائی بہتر کرنے کیلئے نیا فارمولا لانے پرغور شروع کردیا


 پنجاب حکومت نے چینی کی سپلائی بہتر کرنے کیلئے نیا فارمولا لانے پرغور شروع کردیا، گھریلو کوٹہ بڑھاکر 50 فیصد تک کرنے کی تجویز ہے۔ پنجاب بھر میں آئندہ چینی کی ترسیل کیلئے نئے نظام لانے پر بھی غور کیا جارہا ہے، چینی کا آدھا اسٹاک حصہ ڈپٹی کمشنر جبکہ باقی بروکرز کے ذریعے سپلائی کیے جانے کی تجویز دیدی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گھریلو کوٹہ بڑھاکر پچاس فیصد تک کرنے کی تجویز ہے، کمرشل صارف کیلئے 70 فیصد تک کوٹہ فراہم کیا جاتا ہے، اقدام سے سٹے بازی پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ کین کمشنر پنجاب نوید شہزاد مرزا کی سربراہی میں کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس میں اس حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

آبنائے ہرمز میں 'خود تیل لے لو': ٹرمپ کا متنازعہ بیان جس نے اتحادیوں میں ہلچل مچا دی

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ، عوام پر بجھ بڑھنے کا خطرہ

عید الفطر کی رحمت: کیسے ایک خط نے بدل دی امریکی شہری کی تقدیر؟