پیسے جمع کرانے کے باوجود رواں برس حج سے


 

پیسے جمع کرانے کے باوجود رواں برس حج سے محروم رہ جانے والے عازمین کیلئے خوشخبری آگئی۔

 

ذرائع کے مطابق حج سے محروم رہ جانے والے عازمین انہی پیسوں میں آئندہ برس حج کرسکیں گے، پرائیویٹ حج آپریٹرز ہوپ نے وزارت مذہبی امور کو یقین دہانی کرا دی ہے، پرائیویٹ آپریٹرز عازمین سے کوئی اضافی رقم وصول نہیں کریں گے، ہوپ نے وزارت مذہبی امور کو یقین دہانی کرائی ہے کہ  آئندہ برس 25 سے 26 ہزار عازمین کو حج پر بھجوائے گی اس کی تصدیق وزیر مذہبی امور نے بھی کر دی ہے۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ روان سال رہ جانے والے عازمین کے 36 ارب روپے سعودی عرب میں ہیں، سعودی بینکوں میں پاکستانی عازمین کے 490 ملین ریال موجود ہیں، پرائیویٹ حج آپریٹرز عازمین سے کوئی اضافی رقم نہیں لیں گے۔

 

خیال رہے کہ گزشتہ سال پرائیویٹ حج  آپریٹرز 63  کے کوٹے پر مکمل بکنگ نہیں کر سکے تھے جس کی وجہ سے 26 ہزار عازمین پیسے جمع کروانے کے باوجود حج نہیں کرسکے تھے اس معاملے پر سینیٹ کمیٹی نے وزارت مذہبی امور اور پرائیویٹ آپریٹرز کو ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

آبنائے ہرمز میں 'خود تیل لے لو': ٹرمپ کا متنازعہ بیان جس نے اتحادیوں میں ہلچل مچا دی

خرطوم سے بیجنگ تک: سوڈان کی مسلم برادرہڈ پر امریکی دہشت گردی کا لیبل اور عالمی ردعمل

سوڈان میں اخوان المسلمین کو دہشت گرد قرار: ایک تاریخی فیصلہ؟