وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد کے ڈپلومیٹک انکلیو میں


 وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد کے ڈپلومیٹک انکلیو میں سعودی عرب کے سفارت خانے کا دورہ کیا جہاں سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔


وزیر داخلہ محسن نقوی اور سعودی سفیر کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر محسن نقوی نے پاک بھارت کشیدگی میں سعودی عرب کے مخلصانہ، برادرانہ اور مؤثر کردار پر حکومت سعودی عرب اور سفیر کا شکریہ ادا کیا۔ محسن نقوی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ ہو یا امن، سعودی عرب نے ہر موقع پر پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا، پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات ہر آزمائش پر پورا اترے ہیں۔ وزیر داخلہ نے مزید کہا ہے کہ سعودی عرب جا کر بھیک مانگنے والے مافیا کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے اور بھکاری مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی گئی ہے۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

آبنائے ہرمز میں 'خود تیل لے لو': ٹرمپ کا متنازعہ بیان جس نے اتحادیوں میں ہلچل مچا دی

خرطوم سے بیجنگ تک: سوڈان کی مسلم برادرہڈ پر امریکی دہشت گردی کا لیبل اور عالمی ردعمل

سوڈان میں اخوان المسلمین کو دہشت گرد قرار: ایک تاریخی فیصلہ؟