دبئی میں جائیداد کی خرید و فروخت میں اضافہ
دبئی میں جائیداد کی خرید و فروخت میں اضافہ ہوا ہے، سال کے ابتدائی 9 ماہ میں 495.87 ارب درہم کے سودے ہوئے۔
جنوری تا ستمبر دبئی میں پراپرٹی مارکیٹ کا حجم 38.01 کھرب روپے ریکارڈ کیا گیا، دبئی کے علاقے بزنس بے میں سب سے زیادہ 13.10 ارب درہم کے فلیٹس فروخت ہوئے۔ برج خلیفہ کے اطراف میں 8.14 ارب درہم کے سودے ہوئے، جمیرا ولیج سرکل میں 7.89 ارب درہم کے 7,185 نئے فلیٹس فروخت کیے گئے۔ اس عرصے میں دبئی میں 1 لاکھ 26 ہزار 345 یونٹس، 9 ہزار 736 عمارتیں اور 21 ہزار 221 زمینیں فروخت ہوئی ہیں۔

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں
If you have any doubt .Please let me know