وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈی آئی خان میں پولیس


 وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈی آئی خان میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر خوارجی دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کی ہے۔ محسن نقوی نے خوارجی دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے 7 پولیس اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ اس حوالے سے محسن نقوی نے کہا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے جان دے کر خوارجی دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنایا۔ پولیس نے دلیری کے ساتھ خوارجی دہشت گردوں کا مقابلہ کیا اور ان کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا۔ وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا پولیس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ قوم خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتی ہے۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

آبنائے ہرمز میں 'خود تیل لے لو': ٹرمپ کا متنازعہ بیان جس نے اتحادیوں میں ہلچل مچا دی

خرطوم سے بیجنگ تک: سوڈان کی مسلم برادرہڈ پر امریکی دہشت گردی کا لیبل اور عالمی ردعمل

سوڈان میں اخوان المسلمین کو دہشت گرد قرار: ایک تاریخی فیصلہ؟