وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے سرحدی علاقوں میں


 وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے سرحدی علاقوں میں افغان اشتعال انگیزی کی شدید مذمت کرتے ہوئے بھرپور اور مؤثر جوابی کارروائی پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیاہے۔

 وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ افواج پاکستان کی پیشہ ورانہ مہارت پر فخر ہے،فیلڈمارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج نےافغان اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیااور متعدد پوسٹیں تباہ کر کےافغان فورسز کوپسپائی پر مجبور کردیا۔

 وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ پاکستان کے دفاع پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا ، ہر اشتعال انگیزی کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا جائیگا، ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، پاکستان کے چپے چپے کا دفاع کرنا خوب جانتے ہیں۔

 وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ پاک فوج نے ہمیشہ ہر قسم کی بیرونی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا،پوری قوم پاکستان کی سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے،دہشت گرد تنظیموں کو افغانستان میں موجود عناصر کی حمایت حاصل ہے اور افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف کارروائیاں ہورہی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:افغانستان کی بلا اشتعال فائرنگ،پاک فوج کا منہ توڑ جواب ،اہم مرکز سمیت متعدد پوسٹیں تباہ، 19 پر قبضہ

وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ پاکستان نے کئی بار افغانستان کو وہاں موجود فتنۃ الخوارج اور فتنۃ الہندوستان کی معلومات دیں، توقع ہےافغان نگران حکومت یقینی بنائے گی کہ اس کی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہ ہو۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

آبنائے ہرمز میں 'خود تیل لے لو': ٹرمپ کا متنازعہ بیان جس نے اتحادیوں میں ہلچل مچا دی

خرطوم سے بیجنگ تک: سوڈان کی مسلم برادرہڈ پر امریکی دہشت گردی کا لیبل اور عالمی ردعمل

سوڈان میں اخوان المسلمین کو دہشت گرد قرار: ایک تاریخی فیصلہ؟