حکومتِ پاکستان نے مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان
حکومتِ پاکستان نے مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) واقعے پر جعلی خبروں کے خلاف بڑا ایکشن شروع کر دیا۔
ذرائع کے مطابق فیک نیوز نیٹ ورکس بے نقاب کرکےمرکزی کرداروں کی فہرست تیار کر لی گئی،ملوث افراد کے خلاف این سی سی آئی اے کے تحت مقدمات درج ہوں گے،ایف آئی اے سائبر کرائم و دیگر خصوصی یونٹس کی جانب سے ملزمان کی فوری گرفتاریاں متوقع ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہئے کہ اس سلسلے میں ڈیپ فیک لیب ایکٹو، جعلی ویڈیوز اور آڈیوز کی فارنزک جانچ جاری ہےجبکہ سوشل پلیٹ فارمز کو نوٹسز جاری کرنے کے سلسلہ کا بھی آغازہوچکا ہے۔ سوشل میڈیا سے فیک مواد 24 گھنٹے میں ہٹانے کی ہدایات کی گئی،سوشل میڈیا پر بار بار خلاف ورزی پر اکاؤنٹس کی مستقل معطلی کی سفارش بھی زیر غورہے۔ حکام نے خبردار کر دیا ہے کہ عوام محتاط رہیں ،غیر مصدقہ ویڈیوز یا کلپس شیئر کرنے پر کارروائی ہو سکتی ہے، حکام کے مطابق ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز جھوٹ پر زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ کر دی گئی ہے،پراپیگنڈہ فیک نیوز کے پیچھے موجود اوورسیز نیٹ ورک کی ٹریسنگ شروع کرکےسفارت خانوں کے ذریعے سخت اقدامات کی تیاری بھی کی گئی ہے۔
بیرونِ ملک ملوث افراد کے خلاف قانونی اور سفارتی کارروائیاں پلان کی جا رہی ہیں،ریڈ نوٹس اور بین الاقوامی تعاون کے آپشنز پر مشاورت بھی جاری ہے۔ چینلز اور بلاگرز کوئی بھی مواد نشر کرنے سے پہلے دوہری تصدیق لازمی یقینی بنائیں،گمراہ کن ہیش ٹیگز اور ٹرولنگ سیلز کے خلاف بھی ٹارگٹڈ آپریشن شروع کر دیا گیا۔ ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ پراپیگنڈہ، فیک نیوز کے مالی سہولت کاروں کی نشاندہی،مشکوک ٹرانزیکشنز کی اسکریننگ جاری ہے،ہنگامی حالات میں افواہ بازی پر اضافی سزائیں لاگو ہوں گی۔

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں
If you have any doubt .Please let me know