نادرا نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے قومی
نادرا نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے قومی شناختی کارڈ(نائیکوپ) رکھنے والے پاکستانی شہریوں کو بڑی سہولت فراہم کردی، وفات پر کارڈ منسوخی کی فیس ختم کردی گئی۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر وفات کا بروقت اندراج یقینی بنانے کے لیے نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی نے نیشنل آئی ڈی کارد فار اورسیز پاکستانیز( نائیکوپ)رکھنے والے پاکستانی شہریوں کی وفات پر کارڈ منسوخی کی فیس ختم کر دی ہے۔
قریبی رشتے داروں اور اولاد میں سے کوئی بھی مرنے والی شخص کی وفات کے بعد نائیکوپ منسوخی کی درخواست دے سکتا ہے،سب سے پہلے متوفی کے والدین، بہن، بھائی (ایلفا فیملی) یا بیوی/ خاوند اور اولاد (بی ٹا فیملی) میں سے کوئی ایک فرد، متوفی کی وفات متعلقہ یونین کونسل یا پاکستانی سفارت خانے میں رجسٹرڈ کروائے گا۔ وفات کی رجسٹریشن کروانے کے بعد پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے یا قریبی نادرا مرکز میں جا کر نائیکوپ کی منسوخی کسی فیس کے بغیر کرائی جاسکتی ہے۔ نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادارا) کی جانب سے متوفی کا نائیکوپ کارڈ جمع کروانے کی شرط بھی ختم کر دی گئی ہے۔

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں
If you have any doubt .Please let me know