وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں،


 وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشنز جاری کردئیے۔  


جاری کردہ مختلف نوٹیفکیشنز کے مطابق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس، گریڈ 21 کے او ایس ڈی، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن علی حسین ملک کو ایڈیشنل سیکریٹری سینٹ سیکریٹریٹ تعینات کیا گیا ہے جبکہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں او ایس ڈی سیکریٹریٹ گروپ، گریڈ 20 کے راجہ تنویر عزمی کو جوائنٹ سیکریٹری نیشنل فوڈ سیکیورٹی ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔ مزید براں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس، گریڈ 18 کے افسر طاہر جاوید چیمہ کا سندھ سے پنجاب حکومت تبادلہ کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں، سیکشن آفیسر مبین احمد کا نیشنل فوڈ سیکیورٹی ڈویژن سے آئی ٹی ڈویژن تبادلے کا نوٹیفکیشن منسوخ کیا گیا ہے۔ دوسری جانب وزارت داخلہ اور وزارت خزانہ میں بھی افسران کی تعیناتیاں عمل میں لائی گئی ہیں، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تقرری کے منتظر شہاب الدین اور عثمان علی، دونوں سیکشن افسران کو وزارت داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن میں تعینات کیا گیا ہے جبکہ آڈٹ آفیسر اے جی پی آفس سعید اختر کو سیکشن افسر خزانہ ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔ 

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

آبنائے ہرمز میں 'خود تیل لے لو': ٹرمپ کا متنازعہ بیان جس نے اتحادیوں میں ہلچل مچا دی

خرطوم سے بیجنگ تک: سوڈان کی مسلم برادرہڈ پر امریکی دہشت گردی کا لیبل اور عالمی ردعمل

سوڈان میں اخوان المسلمین کو دہشت گرد قرار: ایک تاریخی فیصلہ؟