فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ بلوچستان


 فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے، باصلاحیت، محبِ وطن اور باہمت عوام ہی اس کا اصل سرمایہ ہیں،سول سوسائٹی بلوچستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلد مارشل عاصم منیر نے 17ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے خطاب کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی کیلئے عوامی فلاح پر مبنی اقدامات کر رہی ہیں،بلوچستان کی معیشت میں بے پناہ امکانات موجود ہیں، ان مواقع سے عوامی فائدہ یقینی بنانا لازم ہے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیرکا کہنا تھا کہ نوجوانوں کے کردار کو اجاگر کرنا اور انہیں بااختیار بنانا دیرپا ترقی کے لیے ناگزیر ہے،سول سوسائٹی بلوچستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ 


انہوں نے کہا کہ بھارت کے حمایت یافتہ فتنہ الہندستان اور فتنہ الخوارج عوام دشمن و ترقی دشمن ایجنڈے پر کارفرما ہیں،دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے مزید کہا کہ پاکستان امن و استحکام کا خواہاں ہے مگر ملکی سالمیت پر کسی بھی حملے کا سخت اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ 

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

آبنائے ہرمز میں 'خود تیل لے لو': ٹرمپ کا متنازعہ بیان جس نے اتحادیوں میں ہلچل مچا دی

خرطوم سے بیجنگ تک: سوڈان کی مسلم برادرہڈ پر امریکی دہشت گردی کا لیبل اور عالمی ردعمل

سوڈان میں اخوان المسلمین کو دہشت گرد قرار: ایک تاریخی فیصلہ؟