امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےکہا ہےکہ انہوں نے


 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےکہا ہےکہ انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو بتادیا کہ پاکستان سے جنگ نہیں ہونی چاہیے۔ امریکی صدر نے اوول آفس میں دیوالی کی تقریب کے موقع پر صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بھارتی وزیراعظم سے ٹیلیفون پر بات ہوئی اور ان سے تجارت سمیت مختلف امور پر گفتگو کی۔ ٹرمپ نے کہا کہ ان کی بھارتی وزیراعظم مودی سے گفتگو ہوئی ہے جس میں خطے کی صورتحال اور روس یوکرین جنگ پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بھارت روس سے مزید تیل نہیں خریدے گا، بھارت نے تیل کی درآمد میں کمی کی ہے اور مزید کمی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔


ٹرمپ نے مزید کہا کہ وہ جلد از جلد روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں تاکہ خطے میں امن و استحکام بحال ہو سکے۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ تجارت کے ذریعے معاملات حل کررہے ہیں اور انہوں نے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران بھارتی وزیراعظم کو بتادیاکہ پاکستان سے جنگ نہیں ہونی چاہیے ۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آج ایک اور بیان میں بھی پاکستان اور بھارت کی جنگ کا ذکر کیا، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہا کہ انہوں نے تجارت کے ذریعے 8 جنگیں رکوائی ہیں جن میں پاکستان اور بھارت کی جنگ بھی شامل ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ پاک بھارت جنگ کے دوران 7 طیارے گرائے گئے، دونوں جوہری ممالک کے درمیان جنگ تجارت سے روکی۔ 


صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کو فون کرکے کہا اگر آپ جنگ کرتے ہیں تو امریکا آپ سے تجارت نہیں کرے گا جس کے بعد 24 گھنٹوں میں انہوں نے مجھے کال کرکے بتایا کہ وہ جنگ نہیں کرنا چاہتے۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

آبنائے ہرمز میں 'خود تیل لے لو': ٹرمپ کا متنازعہ بیان جس نے اتحادیوں میں ہلچل مچا دی

خرطوم سے بیجنگ تک: سوڈان کی مسلم برادرہڈ پر امریکی دہشت گردی کا لیبل اور عالمی ردعمل

سوڈان میں اخوان المسلمین کو دہشت گرد قرار: ایک تاریخی فیصلہ؟