وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ملکی صنعت و زراعت کی ترقی کیلئے
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ملکی صنعت و زراعت کی ترقی کیلئے روشن معیشت بجلی پیکیج کا اعلان کردیا۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے صنعتی و زرعی شعبے کے ماہرین و کاروباری برادری کے وفد سے ملاقات میں پیکیج کا اعلان کیا۔ پیکیج کے تحت صنعتوں اور کسانوں کو آئندہ تین سالوں (نومبر 2025 سے اکتوبر 2028) میں رعایتی قیمت پر اضافی بجلی فراہم کی جائے گی۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ صنعتی شعبے کو 34 روپے اور زرعی شعبے کو 38 روپے پر ملنے والے یونٹس کی قیمت کو خاطر خواہ کم کرکے اضافی یونٹس فراہم کیے جائیں گے، آئندہ تین برس میں پورا سال صنعتی و زرعی شعبے کو اضافی بجلی 22 روپے 98 پیسے فی یونٹ کی قیمت پر فراہم کی جائے گی۔
شہباز شریف نے کہا کہ روشن معیشت بجلی پیکیج کے تحت فراہم کی جانے والی بجلی کا بوجھ نہ تو گھریلو صارفین اور نہ ہی کوئی دیگر شعبہ اٹھائے گا، وزیر بجلی سردار اویس لغاری اور انکی ٹیم کی اس پیکیج کی تیاری کیلئے کاوشیں لائق تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کی ترقی اور روزگار میں اضافے کیلئے صنعت و زراعت کی ترقی انتہائی ضروری ہے، ملکی صنعتوں اور زرعی شعبے کی خطے میں مسابقت بڑھانے اور کاروباری سہولیات میں اضافے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں
If you have any doubt .Please let me know