خیبرپختونخوا کے ضلع ہنگو میں پولیس
خیبرپختونخوا کے ضلع ہنگو میں پولیس چیک پوسٹ پر بارودی مواد کے دھماکے میں ایس پی سمیت 3 اہلکار شہید ہوگئے۔ پولیس کے مطابق پولیس چیک پوسٹ پر بارودی مواد کے پلے دھماکے میں 2 اہلکار شہید ہوگئے، ایس پی آپریشن اسدزبیر کے پہنچنے پر دوسرا دھماکا ہوا۔ تھانہ بلیامینہ کی حدود میں غلمینہ چیک پوسٹ کونامعلوم افراد نے بارودی مواد سے اڑایا، پولیس کی نفری موقع پر پہنچ کر تحقیقات کررہی ہے۔ دوسری جانب خیبر میں دہشت گردوں نے زیڑئی پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کیا تاہم چیک پوسٹ رات کو خالی کیا جاتاہے اسلئے جانی نقصان نہیں ہوا، دھماکے کے بعد دہشت گردوں نے شدید فائرنگ بھی کی، چیک پوسٹ تھانہ حدود لنڈیکوتل میں پاک افغان شاہراہ پر واقع ہے

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں
If you have any doubt .Please let me know