تہران میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سپریم


 تہران میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی اردشیر لاریجانی اور ایرانی ہم منصب سکندر مومنی سے الگ الگ ملاقات کی۔


سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل آفس آمد پر سیکرٹری علی اردشیر لاریجانی نے وزیر داخلہ محسن نقوی کا خیر مقدم کیا۔

ملاقاتوں کے دوران پاک ایران تعلقات اور سکیورٹی تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ انسداد دہشتگردی ، انسداد منشیات اور بارڈر مینجمنٹ کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں باہمی تعاون کے لئے مشترکہ روابط بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ سکیورٹی سمیت انسداد منشیات کے لئے ایران کے ساتھ تعاون بڑھانا چاہتے ہیں۔ سیکرٹری سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل نے کہا کہ دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت خوش آئند ہے۔ 


وزیر داخلہ محسن نقوی نے ای سی او وزارتی کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر ایرانی ہم منصب سکندر مومنی کو مبارکباد دی۔ محسن نقوی نے کہا کہ رکن ممالک کے لئے یہ وزارتی کانفرنس دوررس نتائج کی حامل ہو گی،داخلی سلامتی سے متعلق امور پر ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی ہم منصب سکندر مومنی کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔ ایرانی وزیر داخلہ نے دعوت قبو ل کرتے ہوئے کہا کہ جلد اپنے بھائی سے ملنے اسلام آباد آوں گا۔ ایرانی وزیر داخلہ نے ای سی او وزارتی کانفرنس میں شرکت پرپاکستانی ہم منصب محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔ وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا، ایران میں پاکستان کے سفیر محمد مدثر ٹیپو، ایرانی وزارت داخلہ کے اعلی حکام اور سفارتی افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

آبنائے ہرمز میں 'خود تیل لے لو': ٹرمپ کا متنازعہ بیان جس نے اتحادیوں میں ہلچل مچا دی

خرطوم سے بیجنگ تک: سوڈان کی مسلم برادرہڈ پر امریکی دہشت گردی کا لیبل اور عالمی ردعمل

سوڈان میں اخوان المسلمین کو دہشت گرد قرار: ایک تاریخی فیصلہ؟