وزیراعظم شہباز شریف نےفلسطین سے متعلق اپنے بیان


 وزیراعظم شہباز شریف نےفلسطین سے متعلق اپنے بیان میں کہا الحمدللہ! جنگ بندی پہلے سے زیادہ قریب ہے،پاکستان ہمیشہ فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا اور رہے گا۔ وزیراعظم شہبازشریف نے غزہ امن معاہدے پرصدر ٹرمپ اورمسلم قیادت کی کوششوں کو سراہتےہوئے کہا قطر،سعودی عرب،یو اے ای،ترکی،اردن،مصر،انڈونیشیاکاشکریہ،ان ممالک نے اقوام متحدہ اجلاس کےدوران صدرٹرمپ سے ملاقات کی۔ وزیراعظم شہبازشریف نےکہا حماس کابیان جنگ بندی کی نئی امید پیدا کررہا ہے،ہمیں اس موقع کو ضائع نہیں ہونےدینا چاہیے،پاکستان شراکت دار اور برادر ممالک سے ملکر امن کوششیں جاری رکھےگا، انشاء اللہ، فلسطین میں پائیدار امن ہمارا مقصد ہے۔


  یہ بھی پڑھیں:بس بہت ہوا؟عمر ایوب اور شبلی فرازنے بڑاقدم اٹھالیا واضح رہےکہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کےبیس نکاتی امن منصوبے پرحماس کا جواب آگیا،قطری ثالثوں کوحماس کی جانب سےغزہ پلان پرباضابطہ جواب موصول ہوگیامزاحمتی تنظیم تمام یرغمالیوں کی رہائی اور لاشیں حوالےکرنےپرتیارہوگئی،ثالثوں کےذریعے فوری طورپرمذاکرات میں شامل ہونےپر آمادگی ظاہر کردی ہے،حماس نےٹونی بلیئر کےکردار کو مسترد کرتےہوئے موقف اپنایا کہ غزہ میں نظم ونسق کو فلسطینی ٹیکنوکریٹس کے حوالے کیا جائے۔ حماس نےواضح کیا کہ غاصب اسرائیل کےمکمل انخلا تک ہتھیارنہیں ڈالیں گے،غزہ کےمستقبل،فلسطینیوں کےحقوق سے متعلق معاملات بین الاقوامی قانونی فریم ورک کے متقاضی ہیں،عرب اسلامی اور عالمی کوششوں کیساتھ صدر ٹرمپ کی کوششوں کی بھی قدرکرتے ہیں،حماس کےجواب پر غزہ میں جشن کا سماں ہے۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

آبنائے ہرمز میں 'خود تیل لے لو': ٹرمپ کا متنازعہ بیان جس نے اتحادیوں میں ہلچل مچا دی

خرطوم سے بیجنگ تک: سوڈان کی مسلم برادرہڈ پر امریکی دہشت گردی کا لیبل اور عالمی ردعمل

سوڈان میں اخوان المسلمین کو دہشت گرد قرار: ایک تاریخی فیصلہ؟