پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات ، سٹاف لیول معاہدے


 پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات ، سٹاف لیول معاہدے کیلئے ٹھوس پیشرفت،پاکستان نے قرض پروگرام پر عملدرآمد یقینی بنایا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات اختتام پذیر ہو گئے، آئی ایم ایف مشن چیف ایوا پیٹرو وا نے اعلامیہ جاری کر دیا۔ 


پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان دوسرے جائزہ مذاکرات 24 ستمبر سے 8 اکتوبر تک ہوئے، پاکستان نے اسٹاف لیول معاہدے کے لیے پیش رفت کی ہے ۔ ایوا پیٹرو وا کے مطابق پاکستان کے ساتھ پالیسی لیول مذاکرات جاری رہیں گے، حل طلب امور پر بات چیت جاری رہے گی، پاکستان نے قرض پروگرام پر عملدرآمد یقینی بنایا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:اہم بیٹھک،’’سیز فائر‘‘ کا فیصلہ آئی ایم ایف نے کہا کہ مذاکرات میں کئی معاملات پر ٹھوس پیش رفت ہوئی، مالی نظم و ضبط کو برقرار رکھتے ہوئے سیلاب متاثرین کی بحالی میں مدد فراہم کرنے پر بات چیت کی گئی۔ آئی ایم ایف کے مطابق اسٹیٹ بینک نے سخت مانیٹری پالیسی کے ذریعے مہنگائی کو مقررہ ہدف میں رکھا ، ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے توانائی سیکٹر میں اصلاحات کی گئیں۔ 

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

آبنائے ہرمز میں 'خود تیل لے لو': ٹرمپ کا متنازعہ بیان جس نے اتحادیوں میں ہلچل مچا دی

خرطوم سے بیجنگ تک: سوڈان کی مسلم برادرہڈ پر امریکی دہشت گردی کا لیبل اور عالمی ردعمل

سوڈان میں اخوان المسلمین کو دہشت گرد قرار: ایک تاریخی فیصلہ؟