آبنائے ہرمز میں 'خود تیل لے لو': ٹرمپ کا متنازعہ بیان جس نے اتحادیوں میں ہلچل مچا دی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک طویل پیغام میں برطانیہ، فرانس اور دیگر یورپی ممالک کو ان کی ایران جنگ میں عدم دلچسپی پر بری طرح آڑے ہاتھوں لیا۔ ٹرمپ نے کہا کہ جو ممالک آبنائے ہرمز کی بندش کی وجہ سے جیٹ فیول حاصل نہیں کر پا رہے، ان کے پاس دو راستے ہیں: یا تو امریکہ سے تیل خریدیں، یا پھر ’کچھ ہمت دکھائیں، آبنائے ہرمز میں جائیں اور خود لے لیں ‘۔ انہوں نے واضح کیا کہ امریکہ اب ان ممالک کی مدد کے لیے موجود نہیں رہے گا، جیسا کہ یہ ممالک ایران جنگ میں امریکہ کے ساتھ کھڑے نہیں ہوئے۔ ٹرمپ کے الفاظ تھے: ’آپ کو خود لڑنا سیکھنا ہو گا، امریکہ اب آپ کی مدد کے لیے نہیں ہو گا، بالکل اسی طرح جیسے آپ ہمارے لیے نہیں تھے۔ ایران کا خاتمہ ہو چکا ہے، مشکل کام ہو گیا ہے، جاؤ اپنا تیل خود لو‘۔ برطانیہ اور فرانس نے امریکہ کا ساتھ کیوں نہیں دیا؟ ٹرمپ کی یہ برہمی دراصل ان کی اس مایوسی کا نتیجہ ہے کہ ان کے روایتی یورپی اتحادی اس بار ایران کے خلاف امریکی-اسرائیلی کارروائی میں شامل نہیں ہوئے۔ برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے واضح کیا تھا کہ برطانیہ اس جنگ میں براہ راست ...

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں
If you have any doubt .Please let me know